پاکستان ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا، گھناؤنے الزامات کی مذمت کرتے ہیں: دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستان ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا، گھناؤنے الزامات کی مذمت کرتے ہیں: دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان چین کے ساتھ دوستی کے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کا پیچھے چھوڑا جانیوالا جدید اسلحہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی نے پاکستان میں حملوں کے لیے استعمال کیا، ہم نے کابل میں موجود حکام کے ساتھ ہتھیار استعمال کرنے کے ثبوت شیئر کیے، ٹی ٹی پی کے پاکستان میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق مزید شواہد بھی موجود ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مراکش میں کشتی حادثے پر تحقیقات جاری ہیں، کشی حادثے میں بچ جانے والے افراد کی 2 پروازوں کے ذریعے پاکستان منتقلی ہورہی ہے، پاکستان میں امن مشقوں کا انعقاد ہونے جارہا ہے، امن مشقوں کا مقصد میری ٹائم چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان جنوبی لبنان سےاسرائیل کے فوجی انخلا سے انکار کی مذمت کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، سوڈان میں سعودی ہسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مذمت کرتے ہیں دفتر خارجہ کی مذمت
پڑھیں:
حسینہ واجدکی بھانجی اور برطانوی ممبر پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری
بنگلادیشی عدالت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری کردیے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر برائے اقتصادی امور ٹیولپ صدیق پرکرپشن کاالزام ہے۔
موجودہ برطانوی ممبر پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق پر اپنی خالہ حسینہ واجد کی حکومت میں ڈھاکا کے ڈپلومیٹک ایریا میں پلاٹ لینےکا الزام ہے۔ اس کے علاوہ حسینہ واجد پر جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے گھپلےکےکیس میں بھی ٹیولپ صدیق نامزد ہیں۔
کرپشن الزامات پر ٹیولپ صدیق نے جنوری میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ٹیولپ صدیق نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ ان کے وکلا کا کہنا ہے یہ الزامات سیاسی بنیادوں پر لگائےگئے ہیں، انہوں نے نہ تو بنگلا دیش میں کبھی کوئی زمین حاصل کی ہے اور نہ ہی کبھی زمین کی الاٹمنٹ میں کسی کو فائدہ پہنچایا۔