سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کروانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو 3 اہم ٹاسک دیتے ہوئے عام انتخابات کے دوران صوبے میں مبینہ دھاندلی سے متعلق تحقیقات کروانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اور پنجاب کی قیادت تبدیل، عمران خان کی نئی حکمت عملی کیا ہے؟

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پشاور کے 9 صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں میں مبینہ دھاندلی سے متعلق تحقیقات کروانے کی ہدایت کی ہے، جس میں تیمور سلیم جھگڑا کا صوبائی اسمبلی اور نورعالم خان کے قومی اسمبلی کے حلقے شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے 9 حلقوں کے ریٹرنگ افسران کے جاری کیے گئے فارم 45 اور فارم 47 کے آڈٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دیدی، سابق عہدیدار معطل

عمران خان نے پارٹی کی لیگل ٹیم کو اس حوالے سے قانونی مشاورت اور خیبر پختونخوا حکومت کی معاونت کرنے کا ٹاسک سونپا ہے، لیگل ٹیم صوبے میں مبینہ دھاندلی سے متعلق انکوائری کروانے کے حوالے سے ٹی او آرز مرتب کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو سانحہ 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کروانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں، جس میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ کس نے لگائی؟ آگ لگانے کا مواد کہاں سے آیا؟ سیکیورٹی کہاں تھی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کس نے چرائی؟ جیسے سوالات کی بنیاد پر حقائق تک پہنچا جائے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر کردی جائے گی، عمران خان اسی سال رہا ہوں گے، جنید اکبر

ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کابینہ 9 مئی کے حوالے سے تحقیقات کروانے کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے اس ضمن میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو ایک بار پھر خط لکھا جائے گا۔

عمران خان کی ہدایات کے مطابق اگر پشاور ہائیکورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیتا تو پھر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بڑی گیم، بیرسٹر گوہر بھی کنفیوز

سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین کو پارٹی میں گروپ بندی ختم کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے جنید اکبر کے ساتھ تعاون کرنے اور انہیں کامیاب بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے واضح کیا ہے کہ جنید اکبر کی ناکامی کی ذمہ داری گروپ بندی کرنے والوں پر عائد ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انتخابی دھاندلی پشاور ہائیکورٹ جنید اکبر جوڈیشل انکوائری جوڈیشل کمیشن خیبرپختونخوا ریٹرنگ افسران سانحہ 9 مئی علی امین عمران خان وزیر اعلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انتخابی دھاندلی پشاور ہائیکورٹ جنید اکبر جوڈیشل کمیشن خیبرپختونخوا ریٹرنگ افسران علی امین وزیر اعلی تحقیقات کروانے کی ہدایت عمران خان نے وزیراعلی کروانے کی ہدایت کی ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا ہدایت کی ہے جنید اکبر علی امین

پڑھیں:

انٹر کے نتائج کی تحقیقات: پارلیمانی کمیٹی کا اعتراضات کو تھرڈ پارٹی سے چیک کروانے کا فیصلہ

انٹر بورڈ کے نتائج کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کمیٹی نے طلباء کے اعتراضات کو تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت چیک کروانے کا فیصلہ کیا۔

انٹر بورڈ، نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

کراچی چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید...

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی کاپیوں کی اسسمنٹ اور ٹیبولیشن میکنزم کی انکوائری رپورٹ 12 فروری تک پیش کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق فیکٹ چیک کمیٹی اسسمنٹ اور مارک شیٹ کے نتائج میں فرق کا بھی جائزہ لے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ذوالفقارحمید نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کا چارج سنبھال لیا
  • خیبرپختونخوا:گندم سکینڈل سمیت اداروں میں کرپشن کی تحقیقات ، عمران کی کرپٹ وزراء کونکالنے کی ہدایت 
  • انٹر کے نتائج کی تحقیقات: پارلیمانی کمیٹی کا اعتراضات کو تھرڈ پارٹی سے چیک کروانے کا فیصلہ
  • آئی ایس او پشاور خیبر پختونخوا ریجن کا اجلاس عمومی
  • آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن کا اجلاس عمومی
  • عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور مستعفی
  • بانی پی ٹی آئی کی گنڈاپورسے ملاقات ، برہمی کا اظہارکیا
  • بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر کوئی احتجاج کیوں نہ ہوا؟ بانی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور پر برہم
  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اور پنجاب کی قیادت تبدیل، عمران خان کی نئی حکمت عملی کیا ہے؟