کرم اور پارا چنار کے لیے بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ڈی آئی خان:
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرم اور پارا چنار کے لیے بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی مسماری گزشتہ 3دن سے جاری ہے۔ علاوہ ازیں بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جب کہ اس دوران کرم متاثرین کو امدادی رقوم بھی دی جا رہی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ کرم جانے والےآج کے قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان شامل ہے۔ قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جب کہ سکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمے داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ کرم کے تمام مشران پر مشتمل حکومتی جرگہ اگلے 3 دن میں ہونے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ٹل سے اشیائے خورونوش لیکر 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا
کرم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)ہنگو کی تحصیل ٹل سے اشیائے خورونوش لے کر 120 چھوٹی گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مال بردار گاڑیوں میں اشیائے خورونوش، پھل،سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان موجود ہے۔(جاری ہے)
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں آٹا اور گھی نہیں مل رہا، پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا بھی شدید بحران ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرم سامان لے جانے والے قافلوں پر 2 مرتبہ حملے ہوچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔