Daily Ausaf:
2025-01-30@18:50:50 GMT

طلاق کے اگلے روز مارننگ شو کرنے پہنچ گئی تھی، امبر خان

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان امبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ طلاق ہونے کے بعد عدت کرنے کے بجائے اگلے ہی روز اپنا مارننگ شو کرنے پہنچ گئی تھیں۔نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران امبر خان نے اپنی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں پچھتاوے رہیں گے ہمیں انہیں نکالنا ہے، ہمیں اپنی کاؤنسلنگ کرنی چاہیے جو ہم نہیں کرتے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری جب طلاق ہوئی تو اگلے روز میرا مارننگ شو تھا، میں چاہتی تو نہ جاتی لیکن میں بہت ذمہ دار ہوں کہ اس ٹراما سے گزرنے کے باوجود شو کرنے پہنچی۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے امبر خان نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی سوچ ہوتی ہے، مجھے پتا ہے میں کیا غلط کیا صحیح کررہی ہوں میں نے کبھی اس بات کی پرواہ نہیں کی کہ لوگ کیا کہیں گے، مجھے پتا ہونا چاہیے میرا اللہ تعالیٰ سے رابطہ ہے، میں غلط کروں گی تو سزا ملے گی اس لیے مجھے ڈر و خوف ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر برا وقت آئے تو کیا عوام میرے گھر کی دال روٹی چلائے گی، کوئی نہیں آئے گا، آپ میں اعتماد ہونا چاہیے، گھبرائیں نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طلاق ہونا قسمت میں تھی، مجھے پتا ہے میں نے کچھ غلط نہیں کیا پھر بھی میرے ساتھ ایسا ہوا، شاید اگر میں ابھی تک شادی شدہ رہتی تو میری زندگی مزید خراب رہتی اس لیے میں پچھتاتی نہیں۔امبر خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب احساس ہوتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وژن بڑا ہوتا ہے، میں میڈیا میں ہوں اس لیے مجھے لگتا ہے کہ جن چیزوں سے میں گزری ہوں اس کے بارے میں لوگوں کو بتانا ہے کیوں کہ وہ ہمیں اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں۔

امبر خان نے کہا کہ شادی کے بات کچھ پیسوں کے حالات ایسے ہوگئے تھے کہ مجھے گھر سے نکلنا پڑا اور کپڑے بنانے کا کام شروع کیا جس کے لیے میں ہر جگہ اپنی بیٹی کو ساتھ ساتھ لے کر جاتی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ شوبز میں بھی مجبوری کے تحت آئی تھی میرا کوئی ارادہ نہیں تھا اگر آنا ہوتا تو شادی سے پہلے آتی بعد میں کیوں آتی۔قبل ازیں ندا یاسر کے ایک شو میں اداکارہ نے بتایا تھاکہ وہ شوہر کے کہنے پر شوبز میں آئیں، ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور انہوں نے شوبز کی پہلی کمائی سے ہی قسطوں پر گاڑی خریدی، جس پر انہیں بہت خوشی ہوئی لیکن شوبز میں آنے کے بعد شوہر سے ان کی طلاق ہوگئی۔

شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

شاہد آفریدی اور شاہین اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئے، شہریوں کی سیلفیاں

کراچی:

شاہدآفریدی اور شاہین شاہ آفریدی اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی معروف فوڈ اسٹریٹ پر رات کا کھانا کھانے پہنچ گئے۔

 مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے ہیروز کو گھیر لیا اور انکے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔

 شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ کراچی میں ایسے عوامی مقام پر آئے ہیں، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے کھانوں کی بھی تعریف کی اور کہا کراچی کے لوگ مصالحے دار کھانے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

 شاہدآفریدی نے بھی شاہین شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کراچی ہے، انکا کہنا تھا کبھی کبھی اس طرح عوامی مقام پر آکر لوگوں کے ساتھ گھلنا ملنا چاہئے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین ویسے تو دنبہ کھاتا ہے لیکن آج ہم نے اسے کراچی کا ’بن کباب‘ کھلایا ہے، پلیئرز اپنی فٹنس کا بہت خیال کرتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے، سینٹرل کنٹریکٹس کیلئے فٹنس ٹیسٹ ہوتے ہیں جس کو پاس کرنے کیلئے پلیئرز کا فٹ رہنا ضروری ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام سلیبریٹریز کو اس طرح عوام کے درمیان جانا چاہئے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کو دکھائیں۔

انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان ٹیم فائنل میں نظر آرہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • شادی کے بعد شوبز میں آنا مجبوری تھی، طلاق کے بعد بھی عدت کیلئے گھر نہ بیٹھ سکی: عنبر خان
  • ناگن 3 کی مشہور اداکارہ کس بھارتی کرکٹر سے ڈیٹ کررہی ہیں؟
  • بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا پاکستانی سے شادی کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ، وزراء یا کسی سے کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں، بلاول بھٹو
  • شاہد آفریدی اور شاہین اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئے، شہریوں کی سیلفیاں
  • بھارت؛ ایک سے زائد شادیوں اور حلالہ پر پابندی؛ وراثت میں مرد اور عورت کا حصہ برابر قرار
  • متعدد نامور ڈائریکٹرز نے مجھے غیر اخلاقی آفرز کیں: اریج چوہدری
  • اداکارہ رباب ہاشم کے مداح کی غیر معمولی حرکت، تحائف لے کر گھر پہنچ گیا
  • میں اگر آج بچہ ہوتا تو مجھے آٹزم کی تشخیص ہوتی، بل گیٹس