آئی ایل ٹی میں ڈیزرٹ وائپرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قابض
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
آئی ایل ٹی میں ڈیزرٹ وائپرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قابض WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز
دبئی : ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیبل ٹاپ پر اپنی برتری بحال کی۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میکس ہولڈن نے 54 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 19 اوورز میں کامیابی دلائی۔ پہلے ہی پلے آف میں جگہ بنانے کے بعد وائپرز نے اس جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو میں جگہ بنائی۔اس سے قبل ٹام کرن نے 34 گیندوں پر 9 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنائے تھے جس کے باوجود جائنٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے تھے۔
ڈیزرٹ وائپرز نے پاور پلے میں دونوں اوپنرز کھو دیئے کیونکہ مارک اڈیئر نے ایلکس ہیلز کو آؤٹ کیا اور بلیسنگ مزرابانی نے پہلے 4 اوورز میں فخر زمان کو آؤٹ کیا۔ دونوں وکٹیں بالترتیب کرس جارڈن اور ٹام کرن کے شاندار کیچز کا نتیجہ تھیں جس کی بدولت وائپرز نے پاور پلے میں 2 وکٹوں کے نقصان 42 رنز بنائے۔ اگرچہ رنز کا تعاقب وائپرز کے حق میں رہا اور آخری 5 اوورز میں 33 رنز کی ضرورت تھی۔ ہولڈن نے 42 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جس کے بعد اعظم خان کی تیسری وکٹ نے جائنٹس کو امید کی کرن دکھائی۔
ہولڈن ایڈم ناقابل شکست رہے اور انہوں نے 21 گیندوں پر 32 رنز بنائے اور وائپرز کو 19 اوورز میں فتح سے ہمکنار کیا۔پہلے کھیلتے ہوئے گلف جائنٹس کے لئے یہ ایک مشکل مقابلہ تھا۔ جیمز ونس کو سیم کرن نے 15 رنز پر آؤٹ کیا اور جائنٹس پاور پلے میں صرف 31 رنز ہی بنا سکے۔ونندو ہسارنگا طاقتور ترین خطرے بنے جنہون نے جائنٹس کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا انہوں نے 7 ویں اوور میں ٹام السوپ کو آوٹ کیا جنہوں نے 26 گیندوں پر 17 رنز بنائے تھے ۔
جس کے بعد جورڈن کاکس صرف 3 رنز کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا جس سے جائنٹس کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز ہوگیا۔ خزیمہ تنویر نے 9 ویں اوور میں شمرون ہیٹمائر کو آؤٹ کرکے جائنٹس کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ سیم کرن نے گرہارڈ ایراسمس کا کیچ پکڑ کر ان کی مشکلات مزید بڑھادیں۔ ٹام کرن نے 30 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر اننگز کو تقویت بخشی۔ انہوں نے 19 ویں اوور دو چوکے اور ایک چھکا لگایا جو اننگز کا سب سے نتیجہ خیز اوور ثابت ہوا۔ آخری اوور میں ٹام کرن کے مزید 14 رنز نے جائنٹس کو اپنی باری کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز تک پہنچا دیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈیزرٹ وائپرز
پڑھیں:
بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی، ششی تھرور
بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی، ششی تھرور WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کیا گیا ہے اس کو معطل کیا گیا ہے، بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی۔
اپنے بیان میں ششی تھرور نے کہا کہ بھارت کے اس فیصلے سے معاملات میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی کیونکہ فی الحال بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی، ہم کل کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملے گا۔
بھارتی سیاستدان نے کہا کہ یہ پانی کہاں جائے گا، ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے۔ششی تھرور نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ پہلے اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں یا اس کا جواب دیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمجھے پوپ بنایا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا مطالبہ مجھے پوپ بنایا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا مطالبہ بھارتی فوج کا مقابلہ کرینگے، پاک فوج کیلئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، سکھ رہنماگرپتونت سنگھ پنوں مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے... پورا خطہ بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے، نائب وزیراعظم ،ترجمان دفتر خارجہ، ترجمان پاک فوج کی مشترکہ نیوز... اسحق ڈارسے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم