Juraat:
2025-01-30@18:47:02 GMT

شپ منٹس پورٹ پرپھنس گئیں،گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

شپ منٹس پورٹ پرپھنس گئیں،گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ

کراچی میں پورٹ قاسم پر ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلئیرنگ نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔چیئرمین پاکستان وناسپتی مینیوفیکچر ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے پورٹ قاسم پر ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلئیرنگ رکی ہوئی ہیں۔ ٹرمینل پر شپمنٹس اتارنے کی جگہ نہیں ہے اور پورٹ پر کنسائنمنٹس لیئے جہاز قطاروں میں کھڑے انتظار کر رہے ہیں۔ کنسائنمنٹ پھنسی ہونے سے جرمانے لگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم کا سافٹ ویئر پی ایس ڈبلیو کی بندش سے معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ کلیئرنگ نہ ہونے سے امپورٹرز کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔ پورٹ سے کلیئرنگ نہ ہونے کی وجہ سے خوردنی تیل کی قلت کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: آئل کی

پڑھیں:

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے جبکہ اضافہ 6 روپے فی لیٹر تک ہوسکتا ہے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے جبکہ یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی۔

رپورٹ کے مطابق انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے، وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل ہوگا۔

یاد رہے کہ 15 روز قبل بھی حکومت نے مسلسل دوسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا، پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا تھا

اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 256 روپے 13 پیسے جب کہ فی لیٹرل ڈیزل 260 روپے 95 پیسے کا ہوگیا تھا۔

اس سے قبل حکومت نے یکم جنوری 2025 کو بھی عوام کو نئے سال کی پہلی سلامی دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ
  • پاکستان کو میری ٹائم شعبے میں سالانہ 5 ہزار ارب کا نقصان، کوئی بندرگاہ دنیا کی سرفہرست 60 پورٹس میں شامل نہیں
  • ملک بھرمیں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے کا امکان
  • پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ
  • گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ،خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان
  • ملک میں گھی اور خوردنی آئل کی قلت کا خدشہ
  • مضرصحت ہونے کا خدشہ، کوک نے اپنے مشروبات مارکیٹ سے ہٹا لیے
  • اسٹیٹ کے ملکیتی ادارے کوسالانہ 600سے 700ارب کا نقصان
  • حکومتی نااہلی کے سبب چینی کی قیمتوں میں اضافہ، ماہ رمضان میں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ