پاک چین دوستی پرلگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ سوڈان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ مراکش میں کشتی کے حادثے سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
محکمہ داخلہ کی دو دراز علاقوں میں جانے والی پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس بھیجنے کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن مشقوں کا انعقاد ہونے جارہا ہے، امن مشقوں کا مقصد میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان میں مختلف شعبوں میں امریکی امداد کے تعاون سے کام ہو رہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی امداد کی بندش پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لے رہے ہیں، برسوں سے امریکا۔پاکستان مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں. ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں. امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں. امریکا اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ نہیں کر سکتے. پاکستان کے امریکا سے تعلقات بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 90 دن کے لیے تمام ممالک کے لیے امریکی امداد بند ہے. پاکستان میں مختلف شعبوں میں امریکی امداد کے تعاون سے کام ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بزنس مین دورہ کرتے رہتے ہیں. دورہ کرنے والے امریکی اچھے کاروباری افراد ہیں، کاروباری افراد کا دورہ پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا. بزنس مینز کا پاکستان آنا ایک معمول کا کام ہے. مزید تفصیلات کے لیے ایس آئی ایف سی سے رابطہ کریں۔ترجمان نے کہا کہ مراکش سے 22 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، مراکش حادثہ بہت حساس ہے. ہم جلد بازی میں کوئی معلومات نہیں دے سکتے، دفتر خارجہ اور مراکش میں مشن رابطہ میں ہے، وزارت خارجہ اور داخلہ نے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی واپسی کے اقدامات کیے ہیں، آج چند پاکستانیوں کو واپس پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، سوڈان میں سعودی ہسپتال میں حملے اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی مذ مت کر تا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور دوحہ کے درمیان 5 فروری کو دوحہ میں دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس ہو گا. نائب وزیر اعظم پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔