ایک سو نوے ملین پائونڈ اسکینڈل، ملک ریاض، علی ریاض، شہزاد اکبر اور فرح گوگی کے پاسپورٹ بلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ایک سو نوے ملین پائونڈ اسکینڈل، ملک ریاض، علی ریاض، شہزاد اکبر اور فرح گوگی کے پاسپورٹ بلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے مقدمے میں میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق وزارتِ داخلہ نے 4 اشتہاری ملزمان چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض، ان کے صاحبزادے علی ریاض، سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ بلاک کر دیے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے نیب کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کیے، نیب نے 28 جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل نیب نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لانے کا عمل شروع کر دیا تھا، نیب حکام نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے کی حوالگی کے لیے اماراتی حکام سے رابطہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ معاملے سے آگاہ نیب کے ایک ذرائع نے منگل کو بتایا کہ پراپرٹی ٹائیکون کو بین الاقوامی انسداد منی لانڈرنگ قوانین اور ویانا کنونشن کے تحت متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کروایا جائے گا۔
نیب نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے رابطہ کیا تھا، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے ناقابل گرفت ہیں۔
ذرائع نے پی ٹی آئی کے اس موقف کی نفی کی ہے کہ ملک ریاض پر برطانوی حکام نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں کرپشن کا الزام نہیں لگایا تھا۔
ذرائع نے نومبر 2021 میں برطانیہ کی رائل کورٹ آف جسٹس کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپیل مسترد کرتے ہوئے برطانوی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’ہوم آفس کا یہ نتیجہ ہے کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے بحریہ ٹاؤن کے معاملات میں کرپشن اور مالی/کاروبای بدانتظامی میں ملوث رہے ہیں‘۔
بحریہ ٹاؤن ملک ریاض اور ان کے اہلخانہ کی زیر ملکیت اور زیر انتظام کمپنی ہے، جسے ایشیا کی سب سے بڑی پراپرٹی ڈیولپر کمپنی شمار کیا جاتا ہے’۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملک ریاض اور ان کے علی ریاض
پڑھیں:
سعودی عرب اور امریکا کے مابین بڑی پیشرفت، سعودی-امریکی نیوکلیئر معاہدہ جلد متوقع
ریاض:پاکستان میں سعودی عرب کے پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان معاہدے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان نیو کلیئر معاہدہ متوقع ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے امریکی وزیرِ توانائی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض جلد ہی توانائی اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر توانائی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پرامن نیوکلیئرانرجی کی صنعت کو مقامی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
امریکی وزیرنے کہا کہ ہم اس سال سعودی عرب کے ساتھ نیوکلیئرتعاون کی مزید تفصیلات کا اعلان اور پرامن نیوکلیئر انرجی کے میدان میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کریں گے۔
اپنے بیان میں امریکی وزیر توانائی نے کہا کہ سعودی عرب دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور مجھے توقع ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ایک طویل المدتی شراکت داری دیکھیں گے۔