پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان—فائل فوٹو
ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان چین اور پاکستان کے تعلقات سے متعلق منفی سوالات کو رد کرتا ہے، دونوں ملکوں کی دوستی جتنی قدیم ہے اتنی ہی مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستان غزہ میں جاری ظلم و بربریت کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی دور کا انعقاد کل اسلام آباد میں ہوگا جبکہ پاکستان اور قطر کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ کا انعقاد 5 فروری کو دوحہ میں ہوگا، دوحہ میں پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کریں گے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ سوڈان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہم سوڈان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
اسلام آ باد بیورو کریسی میں اعلی تر ین سطح پر.
ترجمان نے کہا کہ مراکش میں کشتی کے حادثے سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں کو واپس لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن مشقوں کا انعقاد 7 سے 11 فروری کو ہونے جارہا ہے، امن مشقوں کا مقصد میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنا ہے، امن مشقوں میں دنیا بھر سے 60 ممالک کے وفود حصہ لے رہے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شفقت علی خان کہ پاکستان نے کہا کہ کرتے ہیں
پڑھیں:
ایران کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت
ایران نے سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے ۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہےکہ 8 پاکستانیوں کے قتل کا واقعہ غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے.جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی پورے خطے میں دیرینہ اور مشترکہ خطرہ ہے.غدارعناصربین الاقوامی دہشتگردوں کےساتھ مل کر خطےمیں سلامتی اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔ایرانی سفارتخانے کی جانب سے واضح کیا گیا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کےمکمل خاتمےکےلیےتمام ممالک کو مشترکہ کوشش کرناہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں نے 8 پاکستانی شہریوں کو بہیمانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا. تمام آٹھوں مکینکس کو انہی کے ورکشاپ میں ہاتھ پیر باندھ کر گولیاں ماری گئی تھیں۔ایران میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے بعد بہاولپور میں مقتولین کے گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی.صدمے سے نڈھال لواحقین نے حکومت سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے. بہاولپور کےعلاقے خانقاہ شریف، احمد پورشرقیہ، رنگ پور میں تعزیت کے لیے آنے والا ہر شخص غمزدہ اور ہر آنکھ اشکبار اور فضا سوگوار ہے۔