وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شائستہ پرویز ملک کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
شائستہ پرویز ملک اور وزیرِ اعظم شہباز شریف —فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شائستہ پرویز ملک کو بین الاقوامی تنظیم ویمن پولیٹیکل لیڈرز کا سفیر بننے پر مبارک باد دی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بطور قانون ساز شائستہ پرویز ملک کا خواتین کوحقوق کی فراہمی یقینی بنانے میں اہم کردار رہا ہے۔
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات.
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے کہ شائستہ پرویز ملک اس پلیٹ فارم سے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شائستہ پرویز ملک کا انتخاب حقوقِ نسواں کی جدوجہد کی خدمات کا عکاس ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کا لیبیا میں کشتی حادثے پر اہم موقف
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے لیبیا میں کشتی حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے، دفترخارجہ اور لیبیا میں ہمارا مشن میتوں کے حصول کیلئے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے حادثوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدام کئے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ لوگوں کو پیاروں کی لاشیں وصول نہ کرنی پڑیں۔