رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
حمزہ شہباز---فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اینٹی کرپشن کورٹ میں رمضان شوگر ملز کیس میں آج کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔
اینٹی کرپشن کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔
رمضان شوگر مل کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف مقدمے کی سماعت ملتویاینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کے مقدمے پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
درخواست کے مطابق حمزہ شہباز اپنی بیٹی کےعلاج کے لیے بیرونِ ملک ہیں، جس کے لیے آج کی پیشی پر حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائدے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف رمضان شوگر
پڑھیں:
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دورۂ امریکا پر بریفنگ
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی— فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو اپنے حالیہ دورۂ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال، پی سی بی امور پر بات چیتوزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ اور چیئرمین...
وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وزیرِ داخلہ نے ملکی امن و امان کی صورتِ حال پر بھی شہباز شریف کو بریفنگ دی۔