Daily Mumtaz:
2025-04-13@19:42:13 GMT
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا امریکہ میں طیارہ اور ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
عمر ایوب نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ “واشنگٹن میں پیش آنے والے اس المناک تصادم پر بے حد دکھ ہوا۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ اور تمام متاثرہ افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور پوری دنیا کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ “دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔”
انہوں نے حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اپوزیشن اہم مواقع پر واک آئوٹ کر جاتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حزب اختلاف کی کورم نشاندہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سوالات کی اکثریت حزب اختلاف کی جانب سے تھی، حزب اختلاف نے اہم موقع پر ایوان کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا، کینالز پر بحث میں 30 ارکان نے حصہ لیا، اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا، جے یو آئی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتیں کارروائی سے غیر حاضر تھیں ۔(جاری ہے)
جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے واک آئوٹ پر اپنے ریمارکس میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 7 اپریل کو کینالز پر قرارداد جمع کرائی تھی،8 اپریل کو واضح کیا گیا تھا کہ اس پر بحث ہو چکی،اپوزیشن نے 10 اپریل کو قرارداد سپیکر آفس میں جمع کرائی،فلسطین و سرحدی معاملات اور کینالز پر احتجاج کرنے والے خود ایوان میں موجود نہیں ہوتے، افسوس کہ اپوزیشن خود ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے ۔