کراچی؛ رہائشی عمارت میں 32 سالہ خاتون نے خود کو گولی مار لی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی:
رہائشی عمارت میں 32 سالہ خاتون نے خود کو گولی مار کر اپنے ہاتھوں اپنی جان لینے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق طارق روڈ پر رہائشی عمارت کے فلیٹ میں ایک خاتون نے خود کو گولی مارلی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود میں طارق روڈ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2میں رحمانیہ مسجد کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ میں ایک خاتون نے پستول سے خود کو گولی مار لی، جس سے خاتون شدیدزخمی ہوگئی۔ خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی خاتون کی شناخت 32 سالہ اسما ولد عبدالمنیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او فیروز آباد انعام حسن جونیجو نے بتایا کہ خاتون کے خود کو گولی مارنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کررہے ہیں ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رہائشی عمارت خود کو گولی خاتون نے
پڑھیں:
مکیش امبانی کے اس مہنگے ترین گھر کی خصوصیات آپ کو حیران کردیں گی!
ممبئی کی شاہراہ پر دور سے ہی نظر آنے والی فلک بوس 27 منزلہ شاندار عمارت ’’انٹیلیا‘‘ صرف ایک گھر نہیں بلکہ جدید تعمیراتی عجوبہ ہے جو مکیش امبانی کی دولت اور ذوق کی عکاسی کرتا ہے۔ 15,000 کروڑ بھارتی روپے سے زائد مالیت کی اس عمارت کی ہر ایک تفصیل حیرت انگیز ہے۔
انٹیلیا کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ایک بھی عام ایئر کنڈیشنر نصب نہیں، پھر بھی ہر کمرہ برف کی طرح ٹھنڈا رہتا ہے۔ راز کیا ہے؟
دراصل یہاں جدید سینٹرل کولنگ سسٹم نصب ہے جو نہ صرف درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ عمارت میں لگے قیمتی سنگ مرمر اور تازہ پھولوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔
اداکارہ شریا دھنونتری نے ایک بار اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب انہوں نے کمرے کا درجہ حرارت بڑھانے کی درخواست کی تو انہیں بتایا گیا کہ یہ ممکن نہیں کیونکہ یہ سسٹم عمارت کے قیمتی مواد کےلیے مخصوص درجہ حرارت پر سیٹ ہے۔
اس شاہی گھر میں 3 ہیلی پیڈ، 6 منزلہ کار پارک، 50 سیٹوں والا پرائیویٹ سنیما، یوگا سینٹر، اسپا، مندر اور تو اور ایک ’’سنو روم‘‘ بھی موجود ہے جہاں دیواروں سے مصنوعی برف کے ذرات خارج ہوتے ہیں۔ ممبئی کی گرمی میں جب باہر درجہ حرارت 40 ڈگری ہو تو یہاں برف باری کا منظر دیکھ کر کوئی بھی حیران رہ جائے!
انٹیلیا کی تعمیر میں 6 سال لگے اور اس پر تقریباً 15,000 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت آئی۔ اس کی دیکھ بھال کےلیے 600 ملازمین 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ ماہانہ بجلی کا بل تقریباً 70 لاکھ بھارتی روپے آتا ہے جو پاکستانی روپوں میں سوا دو کروڑ روپے سے بھی زاید رقم ہے اور یہ ایک لگژری گاڑی کی قیمت سے بھی زیادہ ہے!
2010 میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد امبانی خاندان نے ’واستو شاستر‘ کے اصولوں کے مطابق تبدیلیاں کرانے کے بعد 2011 میں اس میں رہائش اختیار کی۔ آج انٹیلیا نہ صرف ایک گھر بلکہ جدید ٹیکنالوجی اور شاہانہ طرز زندگی کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے۔