پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 29اور30جنوری کی درمیانی شب شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی،سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران6خوارجی ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شہید ہوگئے۔29سالہ میجر حمزہ اسرار کا تعلق راولپنڈی سے تھا ، میجر حمزہ اسرار نے اپنے جوانوں کے دستے کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ، سپاہی محمد نعیم شہید کی عمر26برس اور تعلق ضلع نصیر آباد سے تھا۔میجر حمزہ اسرار شہید نے9سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا ، میجر حمزہ اسرار شہید کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی ، میجر حمزہ اسرار شہید نے سوگواران میں اہلیہ، والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔26سالہ سپاہی محمد نعیم شہیدضلع نصیر آباد کے رہائشی تھے، سپاہی محمد نعیم شہید نے6سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کادفاع کیا ، سپاہی محمد نعیم شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے۔    دونوں شہدا نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جان کا عظیم نذرانہ پیش کیا، علاقے کو خارجی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ،بہادر شہداء کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز شہید نے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا لوئر دیر میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

منسک / اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کے دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی جرات، عزم اور مہارت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر قوم کی جانب سے سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فورسز کی مسلسل قربانیوں اور عزم کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، “انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔” انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

یہ بیان وزیراعظم نے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں اپنے دورے کے دوران جاری کیا، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت: سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے
  • لوئردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • دیر: ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعظم شہباز شریف کا لوئر دیر میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک
  • تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ  سمیت 2خوارج ہلاک