Nawaiwaqt:
2025-01-30@19:08:36 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،722پوائنٹس کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،722پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کےآغاز پرمثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے،100 انڈیکس722پوائنٹس کے اضافے 1لاکھ 12ہزار210پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 543 پوائنٹس کی کمی سے  ایک   لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔  بازار میں  دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،138 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 246 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔  دوسری جانب انٹربینک میں آج کاروبارکے دوران امریکی ڈالر13پیسے مہنگا ہوا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 87 پیسے کا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل مندی کا شکار، مزید 31 ارب روپے ڈوب گئے

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 543.00 پوائنٹس کی کمی سے 111487.36 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی مسلسل تیسرے دن مندی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب روپے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق لسٹڈ کمپنیوں کی توقعات کے برعکس مالیاتی نتائج، رول اوور ویک کی وجہ سے بھاری مالیت کی لیوریج پوزیشنز اور فرٹیلائزر سیکٹر میں وسیع پیمانے پر فروخت کے رحجان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی رہی، جس سے انڈیکس کی 1 لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔ مسلسل تیسرے دن مندی کے سبب 55.13 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب 96 کروڑ 47 لاکھ 80 ہزار 278 روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 543.00 پوائنٹس کی کمی سے 111487.36 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 201.46 پوائنٹس کی کمی سے 34934.40 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 160.57 پوائنٹس کی کمی سے 69018.85 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 338.44 پوائنٹس کی کمی سے 167466.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے دن بھی مندی،100 انڈیکس میں 543 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی سے 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل مندی کا شکار، مزید 31 ارب روپے ڈوب گئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے دن مندی، سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب ڈوب گئے
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری ، ڈالر کی قیمت میں کمی
  • شرح سود میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بڑا دھچکا، 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی کا شکار
  • سٹاک ایکسچینج میں مندی،697پوائنٹس کی کمی
  • اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا