City 42:
2025-04-16@13:12:40 GMT

بجلی کی قیمت میں  فی یونٹ اضافے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

ویب ڈیسک:  حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی،بجلی ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

بجلی مہنگی ہونے سے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ، درخواست مالی سال25-2024 کے لیے جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے ، درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ اور دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 
 

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور

فائل فوٹو

نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کر لی۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔

نیپرا کا فیصلے میں کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا بنیادی ٹیرف23.57 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

بنیادی ٹیرف45.55 روپے سے کم کرکے 23.57 روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

یوں گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں21.98 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کےچارجنگ اسٹیشنز پر 24.44 روپےکیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔

نیپرا کا فیصلے میں کہنا ہے کہ حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی، نیپرا درخواست پر 29 اپریل کو سماعت کرے گی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی کرنے کی درخواست کردی۔

درخواست مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے،
نیپرا درخواست پر 29 اپریل کو سماعت کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
  • کراچی والوں کے لئے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست
  • الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی سستی، عوام کیلئے بھی ریلیف کا امکان 
  •  عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی  مزید سستی ہونے کا امکان
  • الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور
  • عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن
  • حکومت کی عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ
  • حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، فری لانسرز اور صنعتی صارفین کو کتنا فائدہ ہوگا؟
  • داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ کے حوالے سے واپڈا کی وضاحت