ناگن 3 کی مشہور اداکارہ کس بھارتی کرکٹر سے ڈیٹ کررہی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
شوبز انڈسٹری میں کرکٹرز اور اداکاراؤں کے معاشقے کوئی نئی بات نہیں۔ ماضی میں بھی کئی کھلاڑیوں کے بالی ووڈ حسیناؤں کے ساتھ تعلقات رہے ہیں، جن میں سے کچھ تو شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور کچھ محض افواہوں تک محدود رہے۔
کرکٹ کی دیوانگی اور بالی ووڈ کی چمک دمک ایک دوسرے کو کشش کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی مشہور اداکارائیں پاکستانی کرکٹرز کے سحر میں بھی مبتلا رہیں۔ رینا رائے اور محسن خان کی محبت کی داستان بھی ایسی ہی ایک مثال ہے، اگرچہ ان کا رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، دو مختلف کھیلوں کے ستارے، ایک بندھن میں بندھے، لیکن ان کی کامیاب جوڑی بھی آخرکار ٹوٹ گئی۔ اب ایک نئی جوڑی کی افواہیں گردش کررہی ہیں، اور وہ ہے بھارتی اداکارہ ماہرہ شرما اور کرکٹر محمد سراج کی۔
ماہرہ شرما، جو ’’ناگن 3‘‘ اور ’’بگ باس 13‘‘ جیسے مشہور شوز میں نظر آچکی ہیں، اپنی خوبصورتی اور اداکاری کےلیے جانی جاتی ہیں۔ دوسری جانب، محمد سراج، انڈین کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر ہیں، جو اپنی تیز رفتار گیند بازی کےلیے مشہور ہیں۔
سراج اوراور ماہرہ کے درمیان معاشقے کی افواہیں اس وقت زور پکڑیں جب سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر ایک ساتھ نظر آئیں۔ کہا جارہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
ماہرہ شرما کا ماضی بھی کچھ کم دلچسپ نہیں ہے۔ محمد سراج سے پہلے ان کا نام اداکار پارس چھابڑا کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔ دونوں کی ملاقات بگ باس 13 کے گھر میں ہوئی تھی، لیکن ان کا رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا۔
محمد سراج کے حوالے سے بھی کچھ افواہیں گردش کرچکی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کا نام آشا بھوسلے کی نواسی زنائی بھوسلے کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا، لیکن زنائی نے فوری طور پر ان افواہوں کی تردید کر دی تھی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ماہرہ اور سراج کے درمیان تعلقات کی یہ افواہیں کب تک دم توڑتی ہیں، یا پھر ان کی محبت کی کوئی نئی داستان رقم ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی میڈیا عامر، صائم کے درمیان تلخ جملوں کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں صائم ایوب نے محمد عامر کیساتھ ہوئی جھڑپ کا خلاصہ کردیا۔
بھارتی میڈیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کے تلخ جملوں کا تبادلے کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔
کئی بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے جھوٹی خبریں پھیلائیں کہ محمد عامر نے نوجوان اوپنر صائم کیساتھ میچ کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ کیا ہے تاہم پشاور زلمی کے کرکٹر نے باتوں کو جھوٹ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران عامر بھائی اچھی گیندیں کروارہے تھے تو انہوں نے کھیلنے کیلئے کہا، جس پر مشکلات پیش آرہی تھیں کوئی غلط جملوں کو تبادلہ نہیں ہوا۔
بعدازاں میچ کے بعد دونوں کرکٹرز کو ایک دوسرے کیساتھ خوشگوار ماحول میں گفتگو کرتے اور ایک دوسرے کو سراہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر انہیں اپنی بالنگ کے حوالے سے کچھ بتارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی نے ایٹرز نے بابراعظم کی پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
Post Views: 4