‘ہولاڑ (نامہ نگار) ہولاڑ پل بندسیمنٹ سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث کنارےپر کھڑے دو افراد پر چڑھ دوڑا جس سے سڑک کنارے کھڑے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث تیز رفتاری نے دو افراد کو کچل دیا ۔

عوام کا میت سڑک پررکھ کر احتجاج جار ی ۔مظاہرین کا موقف ہے کہ ڈیم انتظامیہ نے پل بند کروایا ہوا تھا حادثہ ہونے کے ایک گھنٹے بعد دونوں افراد کی موت ہوئی ڈیم انتظامیہ نے ریسکیو سروس مہیا نہ کی ۔ ۔مظاہرین کا کہنا ہے موت کی ذمہ دار ڈیم انتظامیہ ہے جنہوں نے پل بند کروایا جسکے باعث حادثہ پیش آیا ۔
کانگو، باغیوں کا گوما پر قبضہ ، پاکستانی بچے ، خواتین سمیت 50 سے زائدافراد پھنس گئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

افغانستان؛ مسجد کے قریب بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی

افغان صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں ایک مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا اتنی شدید نوعیت کا تھا آس پاس کی عمارتیں لرز اُٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھاکے کے بعد افراتفری مچ گئی۔ چار افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 1 شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایک زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

طالبان حکام نے دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ دھماکا مسجد میں نصب ڈیوائس میں ہوا۔

تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسی واقعات میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

یاد رہے کہ مزار شریف کی یہ مسجد شیعہ ہزارہ کمیونیٹی ہے اور یہاں 2022 میں ہونے والے دھماکے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • حادثہ سے بڑا سانحہ
  • افغانستان؛ مسجد کے قریب بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی
  • ابوظہبی کی معروف شاہراہ پر کم از کم سپیڈ لمٹ کا نظام ختم
  • نیویارک میں طیارہ حادثہ: سابق MIT ایتھلیٹ کرینا گروف خاندان سمیت جاں بحق
  • ملتان: تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی ویگن نہر میں جاگری
  • کراچی: تیز رفتار فارچیونر شہریوں پر چڑھ دوڑی، ایک شخص جاں بحق، گاڑی نذرِ آتش
  • پاکستان کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ
  • پاکستان کا 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارشیں، تقریباﹰ سو افراد ہلاک
  • پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ