فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، مقابلے میں میجر اور سپاہی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں آپریشن 29 اور 30 جنوری کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانےکا پتہ لگایا اور 6 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم نے جام شہادت نوش کیا، میجر اسرار آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک کردیے

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی مداخلت کے شواہد کیا ہیں؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور اس دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ علاقے کے معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایس پی آر بلوچستان دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز آپریشن کیچ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کا آپریشن ؛ 3 دہشت گرد ہلاک
  • کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 17 خوارج ہلاک، تعداد 71 ہوگئی
  • شمالی وزیرستان میں سوئپنگ آپریشن، 17 خوارج ہلاک: آئی ایس پی آر
  • پاک افغان سرحد پر پاک فوج کا سویپنگ آپریشن، مزید 17 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز  کی کامیاب کارروائیاں ،3 روز میں71 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت 3 اطراف سے گھیر کر 54 خوارج کو ہلاک کیا، وزیر داخلہ
  • شمالی وزیرستان آپریشن میں ہلاک خوارجیوں کی پشت پنائی بھارت کررہا تھا، وزیرداخلہ
  • پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج ہلاک