Daily Sub News:
2025-01-30@18:44:07 GMT

سنگجانی جلسہ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

سنگجانی جلسہ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منظور

سنگجانی جلسہ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس)لاہورہائی کورٹ نے سیاسی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔
لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے اعظم خان سواتی کی سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت منظور کی۔
یاد رہے کہ تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں اعظم خان سواتی اٹک جیل میں قید ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کی تھیں۔
اس موقع پر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی تھی۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت جبکہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سواتی کی ضمانت اعظم سواتی کی

پڑھیں:

گورنر ہاؤس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد


گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کورس کرنے والے طلبا کو جامعہ کراچی کی ڈپلومہ کی ڈگری دی جائےگی۔

انھوں نے کہ گورنر ہاؤس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کے دوران کیا، واضح رہے کہ جامعہ اردو کا جلسہ تقسیم اسناد منگل کو گورنر ہائوس میں منعقد ہوا۔ 

جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کے موقع پر گورنر کا مران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایک جماعت نے دعویٰ کیا تھا کہ گورنر ہاؤسز کو جامعات میں تبدیل کریں گے۔

گورنر سندھ نے کہا اس جماعت نے ساڑھے تین سال کچھ نہ کیا، ہم نے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھولے، پچاس ہزار طلبا کو آئی ٹی کورسز کروا رہے ہيں۔

وفاقی وزير تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ کسی بھی سماجی انقلاب کو لانے سے پہلے فکری انقلاب لازمی ہوتا ہے، ترقی یافتہ ممالک اپنی قومی زبان کی بنیاد پر ترقی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہو گا: جنید اکبرخان
  • اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور
  • پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی
  • پشاورہائیکورٹ : اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور ‘گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • گورنر ہاؤس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد
  • نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں، وزیر اعظم
  • پی ٹی آئی کے 19کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور