Islam Times:
2025-04-30@10:20:06 GMT

نئی دلی، آغا سید روح اللہ کی میر واعظ سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

نئی دلی، آغا سید روح اللہ کی میر واعظ سے ملاقات

ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہی جس میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال، ریاستی حیثیت کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس (این سی) کے رکن بھارتی پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق سے نئی دلی میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، سیاسی نظربندوں کی رہائی، بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار اور دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ مہدی نے میر واعظ سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر اور بھارت میں مسلمان کمیونٹی سے متعلق مسائل پر تبادلہ کیا۔ ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہی جس میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال، ریاستی حیثیت کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماﺅں نے وقف ترمیمی بل کے حوالے سے بھی بات کی۔ میر واعظ نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما نے ان سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ (مہدی) مجھ سے ملنے آئے تھے، وہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے سلسلے میں دلی میں ہیں، یہ ایک شائستہ ملاقات تھی جو انہوں نے میرے میر واعظ ہونے کے طور پر مجھ سے کی۔ یاد رہے کہ میر واعظ عمر فاروق آج کل نئی دلی میں ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملاقات کی میر واعظ

پڑھیں:

اگلے 36 گھنٹے اہم، بھارت کی کسی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: عطا اللہ تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آئندہ 24 سے 36 گھنٹے انتہائی اہم ہیں,  مستند اطلاعات کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے خبردار کیا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان یقینی اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے اور بھارت کا خطے میں منصف، مدعی اور جلاد بننے کا کردار مسترد کرتا ہے۔

2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان نے شفاف، آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے اور کسی بھی جنگی اقدام کے نتائج کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر حملے کی کوشش بھارت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کریں، روس
  • اگلے 36 گھنٹے اہم، بھارت کی کسی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: عطا اللہ تارڑ
  • کشمیریوں کے مکانات کی مسماری کا کوئی جواز نہیں ہے، شبیر کُلے
  • وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر کی ملاقات
  • رانا ثنا اللہ سے امریکی عہدیدار کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور اسٹریٹجک مفادات سے متعلق بات چیت۔
  • بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سردار مسعود خان کی ملاقات
  • بھارتی حکام کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے کے لیے ان کے گھروں کو تباہ کر رہے ہیں
  • ہمیں پہلگام حملے میں مارے جانے والوں کے نام نہیں دئے گئے، عبدالرحیم راتھر
  • امان اللہ خان کو ان کی نویں برسی پر لبریشن فرنٹ کا خراج عقیدت
  • دہشتگردی اور اسکی جڑوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہونی چاہیئے، عمر عبداللہ