اسلام آباد ایئرپورٹ سے آسٹریلیا اور شارجہ جانیوالے مسافروں سے منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے آسٹریلیا اور شارجہ جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 10 مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 87 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 55.
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
مانسہرہ میں 2مختلف تعلیمی اداروں کے قریب سے 2ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 37 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آسٹریلیا جانے والے مسافر کے سامان میں شامل 104 گرام آئس اور 70 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح شارجہ جانے والے ایک اور مسافر کے کپڑوں میں چھپائی گئی 2 گرام چرس اور 2 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
علاوہ ازیں راولپنڈی میں گولڑہ موڑ کے قریب گاڑی سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر اٹک میں تربیلا روڈ کے قریب گاڑی سے 16.8 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
دریں اثنا ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کے قبضے سے 9.6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ لاہور میں نیازی اڈے کے قریب ملزم کے شولڈر بیگ میں چھپائی گئی 8 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح لاہور میں کارگو آفس کے ذریعے کراچی سے بھیجے گئے پارسل سے 1.690 کلو گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔
علاوہ ازیں پشاور میں کوریئر آفس میں گجرات بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو آئس برآمد کرلی گئی۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برآمد کرلی گئی تعلیمی اداروں اسلام آباد جانے والے کے قریب
پڑھیں:
منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف
اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے سابق ایس ایچ او تھانہ کھنّہ سمیت 15 پولیس اہل کاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطرف ہوئے پولیس والوں میں سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ قاسم ضیاء سب انسپکٹر طلعت شامل ہیں، دیگر برطرف پولیس اہل کاروں میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس اہل کاروں کو منشیات فروشوں سے روابط کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔