کراچی انٹر بورڈ کے سالانہ امتحانات میں فیل طلبہ کو ریلیف ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) انٹر بورڈ امتحانی نتائج سے متعلق خصوصی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق کراچی انٹر بورڈ کے سالانہ امتحانات میں فیل طلبہ کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، سندھ اسمبلی کمیٹی نے فیل قرار دیئے گئے طلبہ کو 10 سے 30 نمبرز دینے پر غور شروع کر دیا۔کمیٹی میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اضافی نمبرز حاصل کئے گئے مارکس کے تناسب سے دیئےجائیں گے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر اضافی نمبرز دینے کا طریقہ کار وضع ہوگا، آئندہ ماہ کے وسط تک فیل طلبہ کو نمبر دینے سے متعلق فیصلہ کر لیا جائے گا۔
کمیٹی کو تجویز دی گئی کہ امتحانی نتائج پر تقریباً 24 ہزار طلبہ نے سکروٹنی کیلئے درخواستیں دیں، اضافی نمبرز سکروٹنی کیلئے رجوع کرنے والے طلبہ کو ہی دیئے جائیں۔
سندھ اسمبلی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کے امتحانی نتائج پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہی نہیں ہوا، تعلیمی بورڈ کے جن افسران کو ذمہ دار قرار دیا وہ عہدوں پر موجود ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ کا 4 فروری کو سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: طلبہ کو
پڑھیں:
سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا
فوٹو فائلکراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان میل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث روکا گیا، بولان میل کو کل سبی ریلوے اسٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کیا جائے گا۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کے مسافروں کو سبی پہنچایا جائے گا۔