امریکا: فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر مسافر طیارہ تباہ، 18 لاشیں دریا سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے بعد دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگئے اور اب تک 18 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایئرلائن کی پرواز جو کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن آئی تھی، دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔
امریکی حکام نے بتایا کہ طیارے میں 64 مسافر سوار تھے اور حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ اب تک 18 لاشیں دریا سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق تاہم تاحال کسی زندہ شخص کو نہیں نکالا گیا۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 48 منٹ پر پیش آیا، جب طیارے کی رفتار 166 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ بمبارڈیئر CRJ700 طیارے میں 78 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی اور ٹکر کے بعد یہ طیارہ دریائے پوٹومیک میں جا گرا۔ حادثے کے فوراً بعد، غوطہ خوروں کی ٹیمیں دریا میں سرچ آپریشن کے لیے بھیج دی گئیں۔
امریکی فوجی حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر جس سے ٹکرا کر مسافر طیارہ گر گیا، وہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تھا، جس میں 3 اہلکار سوار تھے اور اس میں کوئی اعلیٰ فوجی اہلکار نہیں تھا۔
واشنگٹن ڈی سی فائر چیف کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے حالات موافق نہیں ہیں کیونکہ خراب موسم اور شدید سردی ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
واشنگٹن کے میئر نے اعلان کیا کہ دریائے پوٹومیک کی کشتی سروس بھی فوری طور پر بند کر دی گئی ہے تاکہ سرچ آپریشن میں رکاوٹ نہ ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر کے مطابق
پڑھیں:
ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق افسوسناک حادثہ کرک میں انڈس ہائی وئے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آیا، حادثے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کئی زخمی مسافر پھنس گئے ہیں، جنہیں نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
دوسری جانب ہری پور میں شاہ مقصود کے قریب موٹروے پر مسافر کوچ الٹ گئی، موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 3 غیرملکیوں سمیت 20 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی، کوچ شاہ مقصود کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، افسوسناک حادثہ کوچ کے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔