WE News:
2025-04-30@04:11:53 GMT

شام کا آئین معطل، احمد الشرع عبوری صدر نامزد

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

شام کا آئین معطل، احمد الشرع عبوری صدر نامزد

احمد الشرع کو عبوری مرحلے کے لیے شام کا صدر نامزد کرتے ہوئے ملک کا آئین معطل کر دیا گیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اعلان شام کی نئی حکومت کے فوجی آپریشن کے شعبے کے ترجمان حسن عبدالغنی نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں آئین کی تشکیل نو اور انتخابات میں 4 سال لگ سکتے ہیں، احمد الشرع

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد الشرع کو عبوری مرحلے کے لیے ایک عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے، جو نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام انجام دے گی۔

حسن عبدالغنی نے ملک میں مسلح دھڑوں کو تحلیل کرنے کا بھی اعلان کیا، جو ان کے بقول ریاستی اداروں میں ضم ہو جائیں گے، انہوں نے ’ناکارہ حکومت کی فوج‘ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ شام پر کئی دہائیوں سے حکمراں بعث پارٹی کی تحلیل کا بھی اعلان کیا۔

گزشتہ ماہ صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے والے مسلح دھڑوں کے دمشق کے اجلاس کے دوران یہ اعلانات سامنے آئے ہیں، حملوں کی قیادت کرنے کے بعد سے احمد الشرع شام کے اصل حکمران ہیں۔

بشار الاسد کی معزولی کے بعد، احمد الشرع کی حیات تحریر الشام گروپ اصل میں حکمراں جماعت بن گئی تھی، جس نے زیادہ تر مقامی حکومت کے عہدیداروں پر مشتمل ایک عبوری حکومت قائم کی تھی، جو اس سے قبل باغیوں کے زیر قبضہ صوبے ادلب کا نظم ونسق سنبھالے ہوئے تھی۔

مزید پڑھیں:بشارالاسد کے قریبی رفقا، فوجی کمانڈرز کہاں غائب ہیں؟

احمد الشرع نے ایک قومی کانفرنس، ایک جامع حکومت اور حتمی انتخابات سمیت، جس کے انعقاد میں 4 سال لگ سکتے ہیں، سیاسی منتقلی شروع کرنے کا عہد کیا ہے۔

انہوں نے ایک نئی متحد قومی فوج اور سیکیورٹی فورسز کی تشکیل پر بھی زور دیا ہے، لیکن سوال یہ اٹھتے ہیں کہ عبوری انتظامیہ سابقہ ​​اپوزیشن باغی گروپوں، جن میں سے ہر ایک اپنے اپنے رہنماؤں اور نظریے کے ساتھ انفرادی شناخت رکھتا ہے، کس طرح اکٹھا کرسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احمد الشرع بشار الاسد تحریر الشام گروپ حسن عبدالغنی خبر رساں ایجنسی سیاسی منتقلی شام قانون ساز کونسل قومی کانفرنس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احمد الشرع بشار الاسد تحریر الشام گروپ حسن عبدالغنی خبر رساں ایجنسی سیاسی منتقلی قانون ساز کونسل قومی کانفرنس احمد الشرع

پڑھیں:

ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں کل 29 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عبد الرحمن عرف مان ڈوگر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ 

جسٹس شہباز علی رضوی نے مان ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے اپنی عبوری ضمانت کی توثیق کی استدعا کی۔ مان ڈوگر اور ان کے ساتھی ٹک ٹاکر حیدر علی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ہے، اور ان کے مؤکل کو بلاوجہ ہراساں کیا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کو کنفرم کر دیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 24 جون تک توسیع
  • علامہ سید احمد اقبال رضوی ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نامزد
  • جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر معطل ہونے پر نیا عدالتی تنازعہ کھڑا ہو گیا
  • جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر قائم مقام چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ سے معطل ہونے پر نیا تنازع سامنے آگیا 
  • اسلام آباد ہائی کورٹ: جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر معطل ہونے پر نیا تنازعہ
  • ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمہ ورلڈ بینک کے قرضے کا تصفیہ کرنے کا اعلان
  • احمد بن محمد اشعری قمی کی کتاب "النوادر" کا تعارف
  • جولانی اسرائیل سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں
  • چین میں پہلی سہ ماہی میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں اضافہ