شاہ رخ خان کی ساؤتھ انڈین اداکاروں سے انوکھی فرمائش
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور اداکاروں سے ایک انوکھی فرمائش کی ہے۔
شاہ رخ خان نے حال ہی میں دبئی کے گلوبل ولیج میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
اُنہوں نے اس تقریب کے دوران اپنے مداحوں سے ساؤتھ انڈین اداکاروں کے بارے میں بات کی۔
اداکار نے کہا کہ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں میرے بہت سارے دوست ہیں، الو ارجن، پربھاس، رام چرن، یش، مہیش بابو، وجے تلاپتھی، رجنی کانت سر، کمل ہاسن سر اور میری ان سے ایک درخواست ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ انہیں اتنا تیز ڈانس نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح میرے لیے ان کے ساتھ رہنا مشکل ہے۔
شاہ رخ خان کے ساؤتھ انڈین اداکاروں سے متعلق اس مزاحیہ بیان پر تقریب میں موجود شرکاء ہنسنے لگے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان
پڑھیں:
اورماڑہ میں پاک بحریہ کے اسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح
بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ نے اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
نو تعمیر شدہ بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہے۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ پی این ایس درمان جاہ جدید طبی سہولیات کے ساتھ مقامی افراد کی خدمت جاری رکھے گا۔ پاک بحریہ، بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ ساحلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔
تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی۔