تین ملکی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستان میں ہونے والی تین ملکی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سفیان مقیم، عبداللّٰہ شفیق اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ صائم ایوب مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔
پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل، فخر زمان، عامر جمال اور خوشدل شاہ کی شمولیت کا امکان ہے
ذرائع کے مطابق 15 رکنی قومی اسکواڈ میں محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، طیب طاہر، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان آغا، حارث روف، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ابرار احمد شامل ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
ذرائع کا بتاناہے کہ8 فروری سے شروع ہونیوالی سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے نامزد ہونیوالا اسکواڈ ہی میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے قوانین کے تحت 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان کا مجاز ہوگا بعدازاں اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت درکار ہوگی۔۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن)کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کیلئے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کیلئے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں ضلعی و مقامی رہنماوں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔لاہور سیکرٹریٹ بننے سے رہنماوں اور کارکنان میں فاصلہ کم ہوگا جس سے کو پارٹی مزید منظم ہو سکے گی۔