شامی پارلیمنٹ تحلیل ،آئین معطل، احمد حسین الشرع عبور صدر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
دمشق (نیوزڈیسک) نئی شامی قیادت نے ملکی آئین منسوخ اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئےباغی گروپ حیات تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی ( احمد حسین الشرع) کو ملک کا عبوری صدر مقرر کردیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق احمد الشرع کو عبوری حکومت میں عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے جو نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام کرے گی۔
شام کی عبوری حکومت کے ملٹری آپریشن کے ترجمان حسن عبدالغنی نے کہا کہ 2012 کا آئین اور ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔حسن عبدالغنی نے کہا کہ تمام مسلح دھڑے تحلیل ہو گئے ہیں، وہ اب ریاستی اداروں میں ضم ہو جائیں گے، انہوں نے شام پر کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والی بعث پارٹی کی تحلیل کا بھی اعلان کیا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ
پشاور:وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، انہوں نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔