لامحدود پاپ کارن کی پیشکش، سعودی شہری پتیلے لیکر سینما پہنچ گئے،ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں کاروباری اداروں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ کاہگوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے تشہیر کے نت نئے انداز اپنائے جاتے ہیں۔اس میں اکثر برینڈز کی جانب سے اپنی کسی پروڈکٹ فروخت کو بڑھانے اور کاہگوں کو متوجہ کرنے کے لیے مارکیٹنگ کے مقصد سے اس کی خریداری پر مفت اشیا یا دیگر فوائد کی پیشکش کی جاتی ہے۔اس قسم کی پیشکشیں نہ صرف صارفین کو بے حد پسند آتی ہے بلکہ انسانی فطرت میں موجود لالچ کے عنصر کے سبب ضرورت نہ ہونے کے باوجود مفت فوائد پانے کے لیے وہ چیزیں خریدنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
ایسا ہی سعودی عرب میں قائم ایک سینما گھر کی جانب سے کیا لیکن اس کی پیشکش پر صارفین کا جو ردِ عمل سامنے آیا اسے دیکھ کر آپ مسکرانے پر مجبور ہوجائیں گے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم ووکس سینمانے ایک تشہیری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔اس مہم کے تحت صارفین کو پیشکش کی گئی تھی 30 ریال کی ادائیگی پر آپ جتنے چاہیں پاپ کارن حاصل کرسکتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر رہے کہ عموماً سینما گھروں میں فلم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے شائقین کے اسنیکس کے طور پر پاپ کارن کھانے کا رجحان ہے۔چنانچہ سینما گھر نے لامحدود پاپ کارن کی پیشکش تو کردی لیکن شاید انتظامیہ کو اس پر موصول ہونے والے ردِ عمل کا اندازہ نہیں تھا۔کیوں کہ سعودی شہریوں کی بڑی تعداد لا محدود پاپ کارن حاصل کرنے کے لیے گھروں سے بڑے پتیلے اور کنٹینر لے کر سینما پہنچ گئی۔
مذکورہ دلچسپ صورتحال کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں لوگوں بڑے بڑے دیگچے اٹھائے سینما میں آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کے نیچے سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سوچتے ہیں آج کل کے عرب لوگ بے وقوف ہیںتو ایک نے کہا کہ پاکستان سے بھی 4 ہاتھ آگے ہیں یہ تو۔ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ غلط لوگوں سے الجھ گئےتو ایک نے ارادہ ظاہر کیا کہ میں بھی یہی کرتا۔ان کے علاوہ کچھ صارفین اس قدر بڑی مقدار میں پاپ کارن کے حصول کو رزق کے ضیاع سے بھی تعبیر کرتے نظر آئے۔
جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 20 افراد ہلاک
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف صحافی، مصنف، فلم ساز اور سماجی کارکن ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں جس میں وہ اپنی مادری زبان ہزارہ میں ایک روایتی گانا (ٹپہ) گا رہی ہیں۔
یہ ویڈیو ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ریحام خان کو نہ صرف ہزارہ زبان میں روایتی گیت گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے بلکہ ان کے ساتھ بیٹھے صحافی حضرات بھی ان کی آواز اور انداز گائیکی پر خوب داد دے رہے ہیں۔
ریحام خان نے کیپشن میں لکھا: "یہ میرا دنیا بھر میں سب سے پسندیدہ گانا ہے جو مانسہرہ کی روایتی شادیوں میں گایا جاتا ہے۔ اس گانے نے پرانی یادیں تازہ کر دیں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گانا وہ اپنے خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ساتھ گاتی تھیں اور سب مل کر جھومر ڈالتے تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نہ صرف ریحام خان کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے جذبے کو بھی سراہ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ اس طرح کے لمحات ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔
ریحام خان کی یہ ویڈیو نہ صرف ایک خوبصورت موسیقی لمحہ ہے بلکہ ہزارہ کی ثقافت اور روایتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک مثبت پیغام بھی ہے۔