وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں محسن نقوی نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
بارشیں ہی بارشیں محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی
وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار کو سراہا اور ٹیم کو بروقت کام مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے ملاقات میں، وزیر اعظم کو انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وزیر داخلہ نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی شہباز شریف کو بریفنگ دی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف محسن نقوی آگاہ کیا نقوی نے اعظم کو
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیئرمین بینک آف پنجاب اور سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم صفدر جاوید سید کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔(جاری ہے)
پرائم منسٹر آفس پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صفدر جاوید سید ایک قابل، ایماندار اور مخلص افسر تھے،ان کی زندگی نئے آنے والے افسران کیلئے قابل تقلید مثال ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم صفدر جاوید سید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔