کوئٹہ میں چور جبل النور القرآن سے قدیم قرآنی نسخے لے اڑے، واقعہ کیسے رونما ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
آپ نے سونا، چاندی سمیت قیمتی اشیا کی ڈکیتی تو سنی ہوگی، لیکن کوئٹہ کی تاریخ میں پہلی بار قدیم قرآنی نسخے چوری ہوگئے۔
21 اور 22 جنوری کی درمیانی شب جبل نور القرآن سے چور رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے قرآن کریم کے 150 سے زائد قلمی نسخے لے اُڑے۔ چوری ہونے والے نایاب نسخے تقریباً 600 سو سال قدیم تھے۔
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے جبل نور القرآن کے انچارج نے بتایا کہ چوری کے اس واقعے نے دل دہلا دیا ہے۔ رات کو چور آئے اور قدیم قرآنی نسخے لے گئے۔ ہم نے واقعے کا مقدمہ بروری پولیس اسٹیشن میں درج کروا دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لیے قریبی عمارتوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ ملزمان جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ جبل نور القرآن کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے چلتن پہاڑ کے دامن میں واقع ہے، جہاں صدیوں پرانے قدیم قرآنی نسخوں سمیت شہید قرآن پاک بھی محفوظ کئے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کوئٹہ: غیر آباد علاقے سے 60 کلو چرس برآمد
—فائل فوٹوکوئٹہ کے کچلاک بائی پاس روڈ کے قریب غیر آباد علاقے میں اے این ایف نے کارروائی کر کے 60 کلو چرس بر آمد کر لی۔
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے ایک...
ترجمان اینٹی نارکاٹکس فورس کے مطابق کارروائی میں 20 کلو ہیروئن بھی بر آمد کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔