Jasarat News:
2025-01-30@17:54:11 GMT

جیکب آباد: مسلح افراد کی حاملہ خاتون سے زیادتی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) صدر تھانے کی حدود میں مسلح افراد کی جانب سے حاملہ خاتون شاہدہ سرکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے پر جامشورو کی ڈی این رپورٹ پر عدم اعتماد کے بعد متاثرہ خاتون کے شوہر محنت کش امتیاز سرکی کی لاہور سے دوبارہ ڈی این اے کرانے کے لیے سیشن جج جیکب آباد کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مدعی امتیاز سرکی کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں، پولیس ان سے ملی ہوئی ہے، جامشورو کی ڈی این اے رپورٹ تبدیل کی گئی ہے، لاہور سے دوبارہ ڈی این اے کرائی جائے لیکن پولیس کی جانب سے تاخیری حربے اختیار کیے جا رہے ہیں، انصاف کیا جائے، دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کوئی داد رسی کرنے والا نہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیف حملہ کیس: پولیس ملزم کی مدد کرنے والی خاتون تک پہنچ گئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر 16 جنوری کو ان کی رہائش گاہ پر چاقو سے حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال میں 5 دن زیر علاج رہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے حملہ کیس کی تحقیقات کے دوران مغربی بنگال کی ایک خاتون تک رسائی حاصل کر لی ہے، جو مبینہ طور پر حملہ آور شرف الاسلام کو جانتی تھی۔

یاد رہے کہ سیف پر حملہ کرنے والا شرف الاسلام ایک بنگلہ دیشی شہری ہے جسے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے اور سیف علی خان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق شرف الاسلام کی مدد کرنے والی خاتون جس کا نام شیخ خوکومونی بتایا جا رہا ہے، نادیہ ضلع سے تعلق رکھتی ہے اور وہ شرف الاسلام کو موبائل سم کارڈ فراہم کرنے میں ملوث تھی۔ پولیس کو خاتون کا پتہ اس سم کارڈ کی کی چھان یین پر ملا جو ملزم بھارت میں اپنے قیام کے دوران استعمال کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق شرف الاسلام تقریباً 7 ماہ قبل دریائے داؤ عبور کرتے ہوئے میگھالیہ کے راستے بھارت میں داخل ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ اس نے بھارت میں اپنا نام تبدیل کرکے بیجو داس رکھ لیا تھا اور ممبئی جانے سے پہلے چند ہفتے مغربی بنگال میں گزارا۔

واضح رہے کہ  ممبئی میں ملزم ایسی جگہوں پر مقیم رہا جہاں رہائش کے لیے شناختی دستاویزات کی ضرورت نہیں تھی جبکہ سِم کارڈ مذکورہ خاتون کی جانب سے اسے فراہم کیا گیا تھا جو جانتی تھی کہ ملزم غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید
  • ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا
  • آسام: خاتون سے مبینہ زیادتی، بچوں کے سامنے تیزاب بھی پھینک دیا گیا
  • لاہورہائیکورٹ نے بچی سے زیادتی کے مجرم کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی
  • لجپت روڈ گھر سے بزر گ خاتون کی لاش برآمد
  • پی پی ایم این اے پر سنگین الزامات ،سانگھڑ میں مسلح افراد کے حملے،3افراد قتل،15زخمی
  • کراچی: گلشن جمال میں بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص کو لوٹ لیا گیا
  • نارتھ کراچی میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
  • سیف حملہ کیس: پولیس ملزم کی مدد کرنے والی خاتون تک پہنچ گئی