افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ ہمارے خلاف استعمال کیا گیا: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ پاکستان اور اس کے شہریوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے افغانستان میں رہ جانے والا جدید اسلحہ واپس لینے کے امریکی فیصلے سے متعلق میڈیا کے سوالات پر رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا (اگست 2021) کے بعد وہاں پیچھے رہ جانے والے جدید ہتھیار پاکستان اور اس کے شہریوں کی سلامتی کے لیے ایک سنگین تشویش کا باعث رہے ہیں۔ یہ ہتھیار دہشت گرد تنظیموں، بشمول ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔ ہم مسلسل کابل میں حکام سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ یہ ہتھیار غلط ہاتھوں میں نہ جانے پائیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: افغانستان میں
پڑھیں:
حج تیاریاں ، عمرے ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے جج تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو اپنے ملک واپس لوٹ جانے کی ہدایت کر دی۔سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیرملکی 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں ، واپس نہ جانا خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ لازمی ہو گا ، کام کی غرض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانے والوں کو پورٹل سے پرمٹ لینا ہو گا۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ پرمٹ کے بغیر جانے والوں کو شمیسی یا دیگر چیک پوسٹوں سے واپس بھیجا جائے گا۔
تاجکستان زور دار زلزلے سے لرز اٹھا