میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی میرپورخاص سٹی میں ہونے والی مختلف اسنچنگ میں ملوث گینگ گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار کے سخت احکامات پر انچارج CIA اقبال جٹ اور ایس ایچ او مہران پولیس اسٹیشن انسپکٹر امین مری کی ہمراہ ٹیم بڑی اور کامیاب کارروائی، مختلف اسنیچنگ میں ملوث گینگ کے ملزمان محسن لودھی ولد عبد الرشید لودھی اور شہروز لودھی ولد شاہد لودھی، عامر میمن ولد عبد الرحمٰن میمن کو میرپورخاص پولیس نے گرفتار کرلیا.

مہران تھانے کی حدود بشیرآباد میں مورخہ 17.01.2025 کو رات 11 بجے 3 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر عبدالغفار سے ایک IPHONE سمیت 02 موبائل فون اور 70 ہزار روپے کیش رقم چھین فرار ہوگئے تھے.ملزمان نے کچھ روز قبل سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود اسکیم نمبر 02 سے گھر کے باہر بیٹھے شخص سے 01 موبائل فون اسنیچ کیا تھا ملزمان نے کچھ روز قبل سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود کتر مشین والی گلی سے بھی موبائل فون اسنیچ کیا تھا.میرپورخاص پولیس کی انتھک محنت اور کوششوں کے بعد میرپورخاص پولیس نے اصل کرمنل محسن لودھی، شہروز لودھی اور عامر میمن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا IPHONE سمیت 2 موبائل فون اور کیش رقم برآمد کرلی گئی۔ یادرہے کہ گرفتار ملزمان میرپورخاص کے تھانہ ٹاؤن، غریب آباد، مہران ، اولڈ میرپور ،سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود سے حالیہ دنوں میں ہونے والی مختلف اسنیچنگ میں ملوث ہیں. گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 10/2025 زیر دفعہ 397,34 تعزیرات پاکستان فریادی کی مدعیت میں مہران پولیس اسٹیشن پر درج، اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ نمبر 11/2025 زیر دفعہ 25 سندھ آرمز ایکٹ مہران پولیس اسٹیشن پر درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میرپورخاص پولیس موبائل فون میں ملوث کی حدود

پڑھیں:

بھارت: سب سے بڑے بینک فراڈ میں ملوث ملزم بیلجیم میں گرفتار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اپریل 2025ء) بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے حوالگی کی درخواست کے بعد ہیروں کے مفرور بھارتی تاجر میہول چوکسی کو بیلجیم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس 65 سالہ بھارتی شہری پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے بینک فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ چوکسی پر 2018 میں اثاثوں کے لحاظ سے بھارت کے دوسرے سب سے بڑے سرکاری قرض دہندہ پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) سے تقریباً 1.8 بلین ڈالر (1.58 بلین یورو) کی مبینہ دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

اس اسکینڈل کے دیگر مبینہ مجرموں میں چوکسی کے بھتیجے زیورات کے مشہور ڈیزائنر اور اب بیرون ملک مفرور نیروو مودی، چوکسی خاندان کے دیگر افراد اور ان کی جیولری فرم کے ملازمین کے ساتھ ساتھ بینک کے کچھ اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بینک فراڈ

اس بینک فراڈ میں مبینہ طور پر زیورات خریدنے اور درآمد کرنے کے لیے قرض حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات کا استعمال شامل تھا۔

تاہم چوکسی، یہ اسکینڈل سامنے آنے سے پہلے ہی بھارت چھوڑ چکے تھے۔ بھارتی حکام کا خیال ہے کہ چوکسی اپنی حوالگی کو چیلنج کریں گے اور طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست سے دے سکتے ہیں۔ نیروو مودی بھی اس میں ملوث ہیں

چوکسی کے بھتیجے نیروو مودی بھی اب لندن سے نئی دہلی حوالگی کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہیں برطانوی حکام نے 2019ء میں گرفتار کیا تھا۔

ہیروں کے تاجر کے بیٹے نیروو مودی نے ایک بین الاقوامی سلطنت قائم کی اور دنیا کے کئی بڑے شہروں میں لگژری جیولری اسٹورز کھولے۔

انہوں نے مشہور شخصیات کے کی میزبابنی بھی کی، جن میں اداکارہ نومی واٹس، کیٹ ونسلیٹ اور پریانکا چوپڑا جوناس شامل ہیں۔ 2017 میں، مبینہ دھوکہ دہی سے پہلے، فوربس نے مودی کی دولت کا تخمینہ 1.73 بلین ڈالر لگایا تھا۔ نیروو مودی کا آخری نام بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملتا ہے لیکن دونوں افراد کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

شکور رحیم روئٹرز اور ای ایف ای کے ساتھ

ادارت: افسر بیگ اعوان

متعلقہ مضامین

  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • کراچی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد
  • میرپورخاص: غیرملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار، ملزمان کی تعداد 37 ہوگئی
  • بھارت: سب سے بڑے بینک فراڈ میں ملوث ملزم بیلجیم میں گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر پولیس کیخلاف اظہار برہمی
  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک
  • کراچی: ماں نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار
  • لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار