حکمرانوں نے سچ دبانے کیلیے پیکا قانون نافذ کیاہے ،زاہد اختر بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب ا میر جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہدا ختر بلوچ نے کہاکہ عوام وسچ کی آوازدبانے کیلئے حکمرانوں نے پیکا جیسا کالا قانون لایا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔جو حکومت کے غلط کاموں پرآوازاُٹھائیگا اس کے خلاف پیکا جیساقانون حرکت میں آئیگاحکومت عوام کی آنکھوں میں پٹی باندھ رہے ہیں جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف ہر مظلوم کیساتھ ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے دفتر میں وفدسے ملاقات اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حقوق کے حصول ،امن وکاروبارکی بحالی ،بارڈڑبندش ،لاپتا افرادکی بازیابی ،ترقی اورخوشحالی کیلئے حقوق بلوچستان مہم کی کامیابی بہت ضروری ہے بلوچستان کے حالات خراب ،بے روزگاری ،بدامنی عام بارڈربند کاروبار ومعیشت تباہ ہے حکومت واداروں کی طرف سے زیادتیاں ہورہی ہے حق دوبلوچستان مہم کو سعت دیکر مسائل کو اجاگراورحل کی بھرپور کوشش کریں گے بلوچستان کے مسائل وک قومی سطح پر اجاگراور حل کیلئے حق دوبلوچستان مہم کو آگے لیکر جائیں گے لاپتہ افراد ہمارا جماعت اسلامی کا بہت بڑا انسانی مسئلہ ہے ہم نے نظام کی تبدیلی کیلئے بڑی لڑائی لڑنی ہے جماعت اسلامی اپنے لہجے کو تلخ نہیں کریں گے ۔حکمران وادارے بلوچستان کے حالات خراب کرنے کے ذمہ دارہیں بلوچستان کے ساتھ مظالم بند ہونا چاہیے وسائل بلوچستان کے عوام پرخرچ کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان کے جگر گوشوں کو منظرعام پر لاکر ان کے خاندان کے حوالے کیے جائیں اگر مجرم ہیں توقانون کے حوالے کیا جائے سرمایہ کاری میں مقامی لوگوں کو ترجیح دینی چاہیے وسائل ،روزگار ،ترقی میں اگر مقامی لوگوں کو شامل نہیں کریں گے تویہ بہت بڑی زیادتی اورناانصافی ہوگی ۔جماعت اسلامی ہر مقام پر اہل بلوچستان کی ترجمانی کررہی ہے ۔بلوچستان کے عوام نمسائل کے حل کے لیے ہماری طرف توجہ کریں ان شاء اللہ مسائل سے نجات دلاکر رہیں گے ارکان وکارکنان اورعوام جماعت اسلامی کیساتھ مالی تعاون کریں وقت وصلاحیت جماعت اسلامی میں خرچ کریں جماعت اسلامی اپنی مالیات کے نظام کو مستحکم بنائیں کارکن وقت صلاحیت اورمالی تعاون کو یقینی بناکر زکوٰۃ وصدقات جماعت اسلامی کے بیت المال میں جمع کریں ۔تعلق باللہ پیدا کرکے تذکیہ کیساتھ صلاحیتیوں میں نکارپیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بلوچستان کے
پڑھیں:
فلسطین کی حمایت اب ایک سوچ بن گئی ہے، اس سوچ کو شکست نہیں دی جاسکتی، منعم ظفر
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے حکمرانوں سے بھی کہیں کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں، اسرائیل کے خلاف سفارتی اور عسکری محاذ پر کارروائی کریں اور فلسطینی عوام کو ان کا حق دلائیں، اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی اقتصادی قوت کو استعمال کرنا ہوگا، اور یہی بائیکاٹ مہم کا مقصد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کی جانب سے ''غزہ فیملی نائٹ'' کا انعقاد روبی مور بلدیہ ٹاؤن میں کیا گیا، جہاں غزہ کے مظلوم عوام سے محبت اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ اس تقریب میں بچوں اور خواتین سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں بچوں کے لیے، تقریری مقابلے، آرٹ کمپٹیشن، فیس پینٹنگ، جھنڈوں اور مفلرز کی تقسیم، کھانے پینے کے اسٹالز اور گیمز وغیرہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر فلسطین کی تاریخ، مزاحمت اور اسرائیلی مظالم کے حوالے خصوصی گیلری بنائی گئی تھی۔ پروگرام میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کیماڑی فضل احد سمیت قائدین جماعت علماء اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف ایک جغرافیائی تنازعہ نہیں بلکہ یہ ہمارے ایمان، انسانیت اور اصولوں کا مسئلہ ہے، آج فلسطینی عوام کی بے بسی اور اسرائیلی جارحیت دیکھ کر ہمارے دل تڑپتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان مظالم کو نظرانداز کریں گے، آج پوری دنیا میں لوگ فلسطین کے حق میں مظاہرے کررہے ہیں کراچی میں بھی آج کی اس غزہ فیملی نائٹ اور مختلف علاقوں میں ہونے والے پروگرامز میں عوام نے جس شدت سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، وہ اس بات کا غماز ہے کہ یہ جدوجہد عوام کی سوچ کا حصہ بن چکی ہے، ہماری حمایت صرف لفظوں تک محدود نہیں ہونی چاہیئے ہے بلکہ ہمیں اب عمل کے میدان میں اترنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے حکمرانوں سے بھی کہیں کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں، اسرائیل کے خلاف سفارتی اور عسکری محاذ پر کارروائی کریں اور فلسطینی عوام کو ان کا حق دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی اقتصادی قوت کو استعمال کرنا ہوگا اور یہی بائیکاٹ مہم کا مقصد ہے۔ انہوں نے مزید کہ کہ 13 اپریل کو ہونے والا غزہ یکجہتی مارچ، ایک پیغام ہوگا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے، ہم اس مارچ میں دنیا کو دکھا دیں گے کہ ہماری پاک سرزمین کے لوگ ہر محاذ پر فلسطین کے ساتھ ہیں۔