سرکاری اسکیم کے تحت محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی آج بند کر دی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اے پی پی) سرکاری اسکیم کے تحت محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی آج 30جنوری کو بند کر دی جائے گی جبکہ پرائیویٹ عازمین کی بکنگ جمعہ تک جاری رہے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام عازمین حج نئی معلومات اور ہدایات کے لیے پاک حج 2025 موبائل ایپ ڈائون لوڈ کریں تاکہ انہیں حج سے متعلق معلومات کے بارے میں آگاہی رہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری تک وصول کی جائے گی۔ سرکاری اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں۔ حج کے خواہشمند افراد 30جنوری تک اپنی درخواستیں جمع کرا دیں۔ شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہے۔ خالی حج نشستوں پر صرف لانگ حج پیکیج کی بکنگ ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بجلی سے متعلقہ اداروں کا ہر سرکاری ملازم 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کررہا ہے، اویس لغاری
اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہےکہ پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں ہر ملازم 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کررہا ہے، ہم نے اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائیں جائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کیسز کی وجہ سے پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو بجلی کی مفت فراہمی بند نہیں کرسکتے، مفت بجلی کا فی سرکاری ملازم کا خرچہ 6 ہزار روپے ہے، ہم نے اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائیں جائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مفت بجلی ختم کر کے تنخواہوں میں اضافہ کردیا جائے، جو بجلی استعمال نہیں ہورہی وہ سستے دام دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، جتنی سولرائزیشن بڑھے گی عام صارفین پر بوجھ بڑھے گا، نیٹ میٹرنگ کے ذریعے مہنگی بجلی خرید کر عام صارف کو دے رہے ہیں اور اس وقت عام صارفین پر 103 ارب کا اضافی بوجھ ہے۔
یہ پڑھیں : سولر نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے بجلی صارفین پر کتنے ارب کا اضافی بوجھ ڈالا گیا؟ حیران کن انکشاف
اویس لغاری نے مزید کہا کہ ہم چاہ رہے ہیں نیٹ میٹرنگ میں سرمایہ کاری کرنے والا چار سال میں اپنا سرمایہ پورا کرلے۔