اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کی۔علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے، تاہم وزیر اعلیٰ آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے۔ پولیس کی جانب سے آج بھی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی
گئی۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے کہا کہ ان کا موکل شریف بندہ ہے عدالت میں پیش ہو جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر وہ واقعی شریف ہیں تو پھر انہیں اشتہاری قرار دے دیتے ہیں۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ پنجاب بار کونسل کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور انتخابی مہم میں مصروف ہیں، اس لیے لمبی تاریخ دی جائے۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ پھر تو آپ چاہیں گے کہ تاریخ دسمبر کے بعد کی دی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے عدالت میں پیش

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کا بطور صدر پی ٹی آئی پختونخوا  استعفا منظور

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر کے عہدے سے استعفا منظور کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے خود ہی پارٹی کے صدر کے عہدے سے استعفا دیا تھا، جسے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے منظور کر لیا۔

اس سے قبل علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کے پی ٹی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹا کر جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • غفلت برتنے والوں کو فارغ کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور
  • کراچی ایئرپورٹ خود کش حملہ کیس: ملزمہ کی ضمانت کی درخواست دائر
  • کرم میں امن قائم ہوگیا، فریقین جلد اسلحہ حکومت کے پاس جمع کروائیں گے، بیرسٹر سیف
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار
  • علی امین گنڈاپور سے اقوامِ متحدہ کے وفد کی ملاقات
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار
  • علی امین گنڈاپور کا بطور صدر پی ٹی آئی پختونخوا  استعفا منظور
  • پی ٹی آئی نہیں آئی لیکن مذاکراتی کمیٹی برقرار رہے گی: اسپیکر قومی اسمبلی