Jasarat News:
2025-04-13@00:42:58 GMT
سیدہ تنزیلہ صباحت سیکرٹریقانون و انصاف کمیشن تعینات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)سیدہ تنزیلہ صباحت سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن تعینات کردیاگیاہے تنزیلہ صباحت کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایاگیاہے کہ تنزیلہ صباحت اس وقت سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کے پی کے ہیں، تنزیلہ صباحت کی تعیناتی ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تنزیلہ صباحت
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان نےملاقات کی جس میں ای سی او رکن ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر اسد مجید خان کو ای سی او کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری ای سی او رکن ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،ای سی او رکن ممالک کے پارلیمانوں میں قریبی تعاون، خطے کی ترقی اور پائیدار امن میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی فعال اور سرگرم ممبر ہے،پاکستان کی قومی اسمبلی کو ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کی جنرل کانفرنس کی دو مرتبہ میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہے،ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کا عبوری سیکرٹریٹ پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائم ہے۔(جاری ہے)
سپیکر قومی اسمبلی نے سیکرٹری جنرل ای سی او کو قومی اسمبلی میں قائم عبوری سیکرٹریٹ کو مستقل سیکرٹریٹ بنانے کے لئے کردار ادا کرنے کا کہا۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائم پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس ای سی او رکن ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔سیکرٹری جنرل ای سی او ڈاکٹر اسد مجید خان نے سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانوں میں روابط کو فروغ دینے میں سپیکر سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کو مستقل کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔