برطانیہ سے6700موبائل سمز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)برطانیہ سے 6700 غیر ملکی موبائل فون سمز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ امیگریشن حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر محمد زوہیب دوحہ سے پرواز نمبر کیو آر 618 سے ملتان پہنچا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مشکوک مسافر کو روکا گیا جو برطانیہ سے پاکستان کا سفر کر رہا تھا، اسکے سامان کی تلاشی پر 6 ہزار 700 غیر ملکی سمز برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق مسافر کو برآمد شدہ سمز کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پی ای سی اے 2016 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
روسی فوج نے ایٹمی بجلی گھر پر حملے کی یوکرینی کوشش ناکام بنادی
یوکرین کے علاقے اوڈیسا پر روسی فوج کے حملے میں گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیںماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ڈرون کی مدد سے ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم فضائیہ نے بروقت کارروائی کرکے کوشش ناکام بنادی۔ روسی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کا ہدف روس کے مغربی شہر میں واقع نیوکلیئر پاور پلانٹ تھا۔ گورنر وسیلے اینوکھین نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں کئی سویلین تنصیبات یوکرینی ڈرون حملوں کی زد میں آئی ہیں ۔ دوسری جانب سوئیڈن کے دارالحکومت میں روس کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ۔ 45 سالہ حملہ آور نے گاڑی سفارت خانے کے آہنی دروازے سے ٹکر ا نے کے بعد اندر داخل ہونے کی کوشش کی،تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔