Jasarat News:
2025-04-28@15:56:54 GMT

جسارت کے سابق سینئر رپورٹر محمد انور سپرد خاک

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور روزنامہ جسارت کراچی کے سابق سینئر رپورٹر اور بلدیاتی امور کے ماہر صحافی محمد
انور گزشتہ روز انتقال کر جانے کے باعث اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر دارارقم مسجد لانڈھی میں ادا کردی گئی ۔مرحوم کی نمازہ جنازہ میںلانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجلیل ،کراچی پریس کلب کے سیکرٹری سہیل افضل خان ، کے یو جے (دستور) کے سابق صدور طارق ابو الحسن ،خلیل ناصر ،سینئر صحافی مظفر اعجاز ،مسعود انور،نصر اللہ چودھری ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری،الخدمت فاؤنڈیشن کے اعجاز اللہ خان، مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت سیاسی ،مذہبی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم فالج زدہ ہونے کے ساتھ گزشتہ2 ہفتے سے شدیدعلیل تھے، جنہیں (این آئی سی وی ڈی ) میں داخل کیا گیا تھا جہاں وینٹی لیٹر پر تھے۔انہوں نے 2بیٹوں،1 بیٹی اوربیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔دریں اثنا جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی،سی ای او ڈاکٹر عبدالواسع،سی او او سید طاہر اکبر اور کارکنان جسارت نے محمد انور کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی۔ علاوہ ازیںمیئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی سینئر صحافی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ایک طویل عرصے تک بلدیاتی رپورٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور حقیقی معنوں میں کراچی کے مسائل کو اجاگر کیا۔ گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن اور ایپی لیپسی فائونڈیشن کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور عافیہ موومنٹ کے ترجمان محمد ایوب نے بھی سینئر صحافی محمد انور کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی جدوجہد میں اپنے قلم و تحریر سے حصہ ڈالتے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔مزید برآں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے محمد انور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم اس گھڑی میں محمد انور کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
کراچی: سینئر صحافی محمد انور کا جسد خاکی آخری آرام گاہ کی جانب لے جایا جارہا ہے

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی پریس کلب کے سینئر صحافی کا اظہار

پڑھیں:

اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ: کراچی کے تاجر نے امپورٹڈ اشیا کی فروخت روک دی

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خلاف پاکستان میں اسرائیلی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔ جیسے جیسے اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ویسے ہی بائیکاٹ کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

کراچی کے تاجر محمد اویس نے بھی اپنے دکان پر امپورٹڈ اشیا کی فروخت روک دی ہے۔

محمد اویس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جو اشیا ان کی دکان پر موجود ہیں وہ بھی فروخت نہیں کریں گے اور خراب ہونے کی صورت میں پھینک دی جائیں گی۔

محمد اویس کی دکان پر جہاں امپورٹڈ اشیا رکھی گئی ہیں وہاں کراس کا نشان لگا دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ اشیا قابل فروخت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہر آئٹم کا متبادل ہمارے ہاں موجود ہے، اور شہری خوشی سے لوکل یا اسلامی ممالک کی اشیا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیلی پراڈکٹس اسلامی ممالک بائیکاٹ تاجر کراچی متبادل محمد اویس وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی بار ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی، بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ امام موسیٰ کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ پر حاضری
  • پوپ فرانسس روم میں سپرد خاک، آخری رسومات میں ٹرمپ سمیت 50 سربراہان مملکت کی شرکت
  • اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ: کراچی کے تاجر نے امپورٹڈ اشیا کی فروخت روک دی
  • کراچی، آئی ایس او کا تین تلوار پر اسرائیل نواز تنظیم شراکا کے خلاف احتجاج
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک   شٹر ڈاﺅن ہڑتال، کاروباری مراکز بند 
  • مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر ہڑتال، کراچی میں تجارتی مراکز بند
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب
  • پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی
  • پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی ، لیکن اب آگے کیا ہوگا؟ سینئر صحافی نے سب کچھ واضح کردیا