اسلام آباد( نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عاید ہو گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عاید کر کے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں واپس کر دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست گزار سے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ اپیلوں کے ساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں، سرٹیفیکیٹ لگایا جائے کہ یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیر سماعت نہیں، کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے پر بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ کے رجسٹرار ا فس

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ2 کیس میں ایک اور گواہ کا بیان قلمبند

راولپنڈی/ اسلام آباد ( خبر ایجنسیاں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے ایک اور گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ 2
کیس کی سماعت دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی، عدالت نے مذکورہ کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمات میں 11 فروری تک توسیع کردی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ان کی اہلیہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کرانے اور بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے متعلق درخواست نمٹادی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف مختلف عدالتوں میں مختلف کیسز کی سماعت ہوئی۔ اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت توشہ خانہ 2 کیس میں ایک اور گواہ محمد فہیم کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا، دفتر خارجہ کے گواہ عمر صدیق پر بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے جرح مکمل کر لی، مجموعی طور پر 8 گواہان کے بیان قلم بند جبکہ 5 پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل کو حاضری یقینی بنانے اور گواہان پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت اور سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل نے کیس دوسرے بینچ میں منتقل کرنے کی استدعا کردی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئر جج پہلے سے سن چکے ہیں۔ خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی، عدت کیس میں انہی گرائونڈز پر کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کا آرڈر ہو گیا۔ بعدازاں عدالت نے درخواستوں پر سماعت مزید ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس دوسرے بینچ بھیجنے کی استدعا پھر مسترد
  • 190ملین پاﺅنڈ ریفرنس ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات عائد
  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراض عائد
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد
  • 190ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد
  • بانی پی  ٹی آئی و اہلیہ بشریٰ بی بی  کیخلاف 190ملین پاؤنڈ اپیلوں پر اعتراض عائد
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ2 کیس میں ایک اور گواہ کا بیان قلمبند
  • توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست: ’ایڈیشنل جج سماعت نہ کریں‘ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا اعتراض
  • ۔190 ملین پائونڈ ریفرنس عمران اور بشریٰ نے سزا کیخلاف اپیلیں دائر کردیں