اسلام آباد(اے پی پی) سرکاری اسکیم کے تحت محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی آج 30جنوری کو بند کر دی جائے گی جبکہ پرائیویٹ عازمین کی بکنگ جمعہ تک جاری رہے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام عازمین حج نئی معلومات اور ہدایات کے لیے پاک حج 2025 موبائل ایپ ڈائون لوڈ کریں تاکہ انہیں حج سے متعلق معلومات کے بارے میں آگاہی رہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری تک وصول کی
جائے گی۔ سرکاری اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں۔ حج کے خواہشمند افراد 30جنوری تک اپنی درخواستیں جمع کرا دیں۔ شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہے۔ خالی حج نشستوں پر صرف لانگ حج پیکیج کی بکنگ ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لانگ اور شارٹ حج پیکج کی حتمی قیمتیں کیا ؟ باقاعدہ اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے اور شارٹ حج پیکج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔

ترجمان مذہبی امور کا بتانا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی، سرکاری حج اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں۔

ترجمان کےمطابق نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی تاہم شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے اور خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ ہوگی۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری اسکیم کے تحت محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی آج بند کر دی جائیگی
  • وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا
  • حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا گیا،محدود تعداد میں نشستیں باقی،نئی درخواستوں کی وصولی کب تک ہو گی ،جا نیں
  • حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر
  • لانگ اور شارٹ حج پیکج کی حتمی قیمتیں کیا ؟ باقاعدہ اعلان کردیا گیا
  • وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکج 2025کا اعلان کردیا
  • وزارتِ مذہبی امور نے 2025 کے حج پیکج کا حتمی اعلان کر دیا
  • وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کر دیا
  • وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کر دیا