اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم سیکورٹی اجلاس ہوا، جس میں افغان پالیسی و دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیکورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکورٹی حکام اور اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے، اجلاس میں وزیر داخلہ ،اطلاعات، خارجہ امور اور دیگر بھی موجود تھے۔ شہباز
شریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملکی سرحدی اور اندرونی سیکورٹی پر غور اور مشاورت کی گئی جب کہ اجلاس میں افغان پالیسی سمیت اہم خارجہ امور بھی زیر بحث آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملی یکجہتی سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں کونسل کے صوبائی ذمے دارارن کا اجلاس ہورہا ہے

ملی یکجہتی سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں کونسل کے صوبائی ذمے دارارن کا اجلاس ہورہا ہے

متعلقہ مضامین

  • یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے رمضان پیکیج دینے کی تجویز، صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ
  • شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
  • وزیراعظم کی زیرصدارت سکیورٹی اجلاس،افغان پالیسی اور دیگر امور پر مشاورت
  • وزیراعظم کی زیرصدارت سکیورٹی امور پر اجلاس،وفاقی وزیر داخلہ کی بریفنگ
  • وزیراعظم کی زیرصدارت سکیورٹی اجلاس؛ افغان پالیسی اور دیگر امور پر مشاورت
  • ملی یکجہتی سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں کونسل کے صوبائی ذمے دارارن کا اجلاس ہورہا ہے
  • صدر اور وزیراعظم کا سیکورٹی فورسز کو 5 خوارجی ہلاک کرنے پر خراج تحسین
  • حیدرآباد ،ڈی سی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس
  • آئی ٹی برآمدی ترسیلات زر سے متعلق وزیراعظم کی کمیٹی کا اجلاس، پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق