چیمپئنز ٹرافی؛ پہلے مرحلے کے تمام آن لائن ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی کے پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین نے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے 30 فیصد ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی خرید لیے گئے، بعدازاں عوامی اصرار اور طلب بڑھ جانے پر مزید 10 فیصد ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے، رات گئے تک آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔
دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹ 3 فروری سے فروخت ہوں گے، پہلے مرحلے میں کراچی میں19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ،22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ اور 27 فروری کو راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے میچز کے تمام آن لائن ٹکٹ فروخت ہو گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹریکٹروں کی فروخت میں 9ماہ کے دوران 34فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر34فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔(جاری ہے)
آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ٹریکٹروں کے 23230یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 35199یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، مارچ میں ملک میں ٹریکٹرز کے 1538یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 67فیصدکم ہے، گزشتہ سال مارچ میں ٹریکٹرز کے 4608یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،اعدادوشمارکے مطابق فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ٹریکٹرز کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ہواہے۔
مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 8712یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12106یونٹس کے مقابلہ میں 28فیصدکم ہے، اسی طرح مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ایم ٹی ایل کے 14518یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 21093یونٹس کے مقابلہ میں 37فیصدکم ہے۔