واشنگٹن (اسپورٹس ڈیسک)امریکا میں اسکول ایتھلیٹکس کے دوران انڈور اسٹیڈیم میں بیٹھا ایک شخص ہیمر تھرو کی گیند لگنے سے چل بسا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو یونیورسٹی آف کولوراڈو میں ہونے والے انڈور ایتھلیٹکس گیمز کے ہیمر تھرو مقابلے میں اسٹینڈ میں بیٹھا شخص گیند لگنے سے انتقال کر گیا۔کولوراڈو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹ کی تھرو انڈور گرائونڈ میں لگے بیریر کو توڑتے ہوئے اسٹینڈ میں بیٹھے شخص کو لگی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مرنے والا 57 سالہ شخص ایونٹ میں حصہ لینے والے ایک ایتھلیٹ کا باپ تھا۔دوسری جانب کولوراڈو پولیس نے اس افسوس ناک واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگنے کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ کی تیاری اور دیگر معاملات پر پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں نئے خصوصی اقتصادی اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے ٹیکس مراعات پر فیصلہ ہوگا، واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے خصوصی اقتصادی زونز اور برآمدی شعبے کے لیے ٹیکس چھوٹ کی مخالفت کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فائنانسنگ پر مذاکرات کے لیے تیار

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگانے کا فیصلہ متوقع ہے جسے عائد ہونے کی صورت میں فنانس بل میں شامل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025-30 کے تحت نئے بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکس مراعات بھی دیے جاسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

imf PETROL آئی ایم ایف کاربن لیوی

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگنے کا امکان
  • کراچی اسٹیڈیم کی خالی کرسیاں: ارسلان نصیر نے انوکھا حل پیش کردیا
  • پی ایس ایل؛ شائقین کی “عدم توجہ” نے سوال اٹھادیا
  • نجی کالج کی ملازمہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
  • پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس ایونٹ سے باہر ہوگئے
  • ریاست لوزیانا میں امیگریشن جج نے کولمبیا یونیورسٹی کے محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا حکم سنادیا
  • علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں مندر بنانے کی بات کرنے والے پہلے قانون پڑھیں، اکھلیش یادو
  • کراچی: امریکی کمپنی کا کورنگی کریک میں آگ لگنے کے مقام کا دورہ
  • امریکی ریاست میں دِکھنے والا پراسرار جانور کیا ہے؟ 
  • چین، صوبہ ہیبائی کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک