آئی ایل ٹی20، شارجہ وارئرز نے دبئی کیپیٹلز کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
دبئی(آئی این پی ) جانسن چارلس نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارجہ واریئرز نے دبئی کیپیٹلزکو 9 وکٹوں سے ہرادیا ۔33گیندوں پر 71رنز کی شاندار اننگز کی بدولت واریئرز نے آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز کے خلاف اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔ پہلی اننگز میں ایڈم زمپا کی 28 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کرنے سمیت اسپنرز کی متاثر کن کارکردگی نے دبئی کیپیٹلز کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز تک محدود کر دیا۔ جانسن چارلس اور ٹام کوہلر کیڈمور نے بولنگ اٹیک کو تہس نہس کرتے ہوئے سیزن کا سب سے بڑا پاور پلے اسکور بنایا ۔ اس جوڑی نے صرف 6اوورز میں 79 رنز بنائے، خاص طور پر چارلس نے پانچ چھکے لگائے جس میں ظاہر خان کے ایک اوور میں 24 رنز بھی حاصل کئے گئے۔ چارلس نے 21 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کا اختتام 11 ویں اوور میں سکندر رضا نے کیا۔ چارلس تین چوکے اور آٹھ چھکے لگانے کے بعد آئوٹ ہوئے۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے اگلے اوور میں دشمنتھا چمیرا کی گیند کو بائونڈری سے باہر پھینک کر میچ کا اختتام کیا۔ انگلش کھلاڑی نے 32 گیندوں پر 54 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔اس سے قبل ایڈم روسنگٹن کے ایک چھکا اور دو چوکے کی مدد سے کیپیٹلز نے پاور پلے میں 55 رنز بنائے۔ پاور پلے کے بعد رن ریٹ میں زبردست کمی ہوئی ۔ شائی ہوپ نے تحمل سے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اینڈ کو سنبھالے رکھا تاہم لیکن درمیانی اوورز میں اسپنرز چھائے رہے جس سے وکٹیں گرتی رہیں ۔ زامپا نے گلبدین نائب کو آئوٹ کیا اور کپتان سکندر رضا کو ایشٹن اگر نے پویلین کی راہ دکھائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دبئی کیپیٹلز
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہو سکتا ہے؟جانیں
متحدہ عرب امارات میں لاپرواہ ڈرائیوروں کو اب موقع پر گرفتار اور ایک لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی کردی گئی ہے اور ٹریفک سگنل توڑنے پر جرمانے کی حد ایک لاکھ درہم تک بڑھا دی گئی۔رپورٹ کے مطابق اگر دبئی میں نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے تو جرمانے کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔
ترمیم شدہ ضابطے کے مطابق ٹریفک نافذ کرنے والے افسران کو وسیع تر اختیار فراہم کردیا گیا ہے مین سڑکوں پر تفریحی موٹر سائیکل چلانے، ریڈ سگنل توڑنے اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والی ڈرائیونگ کی گاڑی ضبط ہوگی اور انہیں حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔دبئی اور ابوظہبی سمیت متحدہ عرب امارات میں مارچ کے آخر سے نئے ٹریفک قوانین نافذ کر دیئے گئے ہیں۔