امریکی ریاست انڈیانا میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک‘2زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
امریکی ریاست انڈیا نا میں فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے وقوع کی ناکا بندی کررکھی ہے
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انڈیانا کے علاقے الکاٹ کی مارٹین سپر مارکیٹ میں حملے کے دوران شدید فائرنگ کی گئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا،جب کہ واقعے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے۔ انڈیانا کے گورنر مائیک براؤن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ہم ریاستی و مقامی پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں،جب کہ حملہ آوروںکی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور: فائرنگ سے محکمۂ ایکسائز کے 2 اہلکار جاں بحق
---فائل فوٹوپشاور میں فائرنگ سے محکمۂ ایسائز کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
محکمۂ ایکسائز کے مطابق پشاور میں جی ٹی روڈ پر تاروبپی کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی جبکہ 1 راہ گیر جاں بحق ہو گیا۔
فائرنگ کے واقعے میں سب انسپکٹر فاروق باچا شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والے والے سب انسپکٹرکو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔