جنوبی کوریا: ہوائی اڈے پر طیارے میں آتشزدگی‘ مسافر محفوظ رہے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
جنوبی کوریا کے ہوائی اڈے پر آتش زدگی کا شکار ہونے والا طیارہ تباہ ہوگیا ہے
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا،تاہم واقعے میں مسافر محفوظ رہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے گیمہائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ائر بوسان کی پرواز بی ایکس 391 کے ایئر بس اے 321 مسافر طیارے میں پیش آیا۔طیارہ ہانگ کانگ کے لیے اپنی طے شدہ پرواز کی تیاری کر رہا تھاکہ اس کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔ حکام نے فوری طور پر طیارے پر سوار 176 مسافروں اور عملے کے تمام ارکان کو کامیابی سے باہر نکال لیا ۔ آگ پر قابو پانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی کوریا
پڑھیں:
وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ کر گئے
وہاڑی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل 2025)پنجاب کے علاقے وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ کر گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،بتایا گیا ہے کہ وہاڑی کے علاقے رتہ ٹبہ کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا۔(جاری ہے)
طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کامزید کہنا ہے کہ دھماکے کی آوازدور دور تک سنائی دی گئی جبکہ طیارے گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس کے شعلے اور دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔