Jasarat News:
2025-04-16@22:48:52 GMT
برطانیہ: 200 کمپنیوں کا کام کو ہفتےمیں 4دن تک محدود کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے ہفتے میں صرف 4 دنوں تک کام لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مستقل طور پر 4 روزہ ورکنگ ویک کے منصوبے پر دستخط کر دیے ۔ اس اقدام سے ملازمین کی تنخواہ یا مالی فوائد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ فیصلے میں شامل کمپنیوں کے ملازمین کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے، جس میں ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ اور فلاحی ادارے بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعہ 18 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس دو بجے ہوگا۔
اجلاس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔