فلپائن : بندرگاہ پر کھڑے جہازمیں آتشزدگی سے 2 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں جہاز میں آتشزدگی سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فلپائن کے بیورو آف فائر پروٹیکشن نے بتایا کہ منیلا میں شپ یارڈ میں آگ لگنے والے جہاز کے اسٹوریج روم میں پھنس جانے کے بعد 2افراد ہلاک ہوئے۔ حادثے کے وقت نیوٹاس شہر کے شپ یارڈ میں جہاز کی مرمت کرنے کے لیے 25 افراد موجود تھے۔ حکام نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیویارک، ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
نیویارک کے ہڈسن دریا میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے، تین بالغ افراد، اور ہیلی کاپٹر کا پائلٹ شامل ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کا تعلق اسپین سے تھا، جو سیاحت کی غرض سے نیویارک آئے تھے۔
حادثے کے بعد منظر عام پر آنے والی تصاویر میں ہیلی کاپٹر کو دریا میں الٹا تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دریا مین ہیٹن اور نیو جرسی کے درمیان واقع ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا؛ فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارہ تصادم کے بعد دریا میں گر کر تباہ؛ 28 لاشیں برآمد
نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، ریسکیو آپریشن میں بری اور بحری دونوں یونٹس حصہ لے رہے ہیں۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا، خاص طور پر اسپین سے تعلق رکھنے والے سیاح خاندان کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔